صوبائی وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ بلال یاسین نے حلقے کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا اور تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔ شہریوں و لیگی کارکنان کی بڑی تعداد نے صوبائی وزیر کا استقبال کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے یونین کونسل کی سطح پر درپیش مسائل کے حل کیلئے تاریخی بجٹ فراہم کیا ہے۔ شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی کیلئے حکومت پنجاب کے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ وزیر ہاؤسنگ پنجاب نے واضح کیا کہ ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت اور معیار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔ حلقے کی عوام سے براہ راست رابطہ مسائل کے مؤثر حل اور بہتر گورننس کیلئے ضروری ہے۔ صوبائی وزیر بلال یاسین نے کاروباری اوقات کار پر عائد پابندی ختم کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب کا شکریہ ادا کیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ کاروباری سرگرمیوں پر عائد پابندیاں ہٹنے سے تاجر برادری کیلئے آسانی ہوئی ہے۔ انشاء اللہ جلد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی سے عوامی ریلیف کا سلسلہ شروع ہوگا۔
Read Next
23 گھنٹے ago
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار جدید ٹرنچ لیس ٹیکنالوجی کے ذریعے 32 کلومیٹر طویل ٹرنک سیور کی تعمیر کا معاہدہ طے پا گیا
2 دن ago
ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کا چوبُرجی میں زیرِ تعمیر اسٹورم واٹر ڈرین منصوبے کا دورہ
5 دن ago
صوبائی وزیر بلال یاسین کی الحمراء ہال میں نجی سکول کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت
6 دن ago
*صوبائی وزیر بلال یاسین کا ایم ڈی پی ایچ اے احمد عثمان جاوید کے ہمراہ لاہور کے مختلف پارکوں کا دورہ*
1 ہفتہ ago
لاہور،سی کیٹیگری کے 314 پارکس کی بحالی کیلئے ایک ارب 80 کروڑ روپے کی گرانٹ منظور
Related Articles
The WASA Lahore and JICA Discuss Enhanced Cooperation to Mitigate Urban Flooding and Improve Drainage Infrastructure
1 ہفتہ ago
جائیکا کے اعلیٰ سطحی وفد کا واسا لاہور ہیڈ آفس کا دورہ،مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
1 ہفتہ ago
*صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین بلال گنج میں جدید کمپیوٹر لیب کا افتتاح کر دیا ۔*
1 ہفتہ ago


