کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف نے لاہور شہر میں بارش کے بعد نکاسی آب آپریشنز جائزہ کے لئے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے لال پل، ریلوے پل اور تاجپورہ بٹ چوک ایریاز میں جاری نکاسی آپریشن کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز بھی ہمراہ موجود تھے۔ ایم ڈی واسا غفران احمد نے جاری نکاسی آب آپریشنز پر بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے واسا کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایرپورٹ ایریا و تاجپورہ میں زیادہ بارش ہوئی ہے، ایریا کو کم سے کم وقت میں کلیر کیاجائے، مین روڈز کے ساتھ ساتھ ذیلی روڈز و نشیبی ایریاز پر بھی یکساں فوکس کریں، تمام ہاٹ سپاٹ ایریاز کلیر ہیں، شہر کی نشیبی سڑکوں پر بھی سو فیصد فوکس کریں۔نکاسی آب کے مکمل ہونے کے بعد ایریاز کا صفائی آپریشن شروع ہوگا۔کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف نے علامہ اقبال روڈ ریلوے پل، لال پل ایریا، لکشمی چوک، جی پی او کا بھی دورہ کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ شہر میں ہر پوائنٹ پر نکاسی آب پر مامور ٹیمیں موجود ہیں، بارش رکنے والے ایریاز میں کم سے کم وقت میں ایریا کو کلیر کیا جاچکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بارش کے دوران متواتر آپریشن جاری رہنے سے بھی پانڈنگ جلد کلیر ہوجاتی ہے۔ کمشنر لاہور رمنے کہا کہ انتظامیہ فیلڈ میں ہے، نکاسی آب آپریشن کے بعد صفائی آپریشن بھی کیا ناگزیر ہے، تمام ایریاز میں واسا کے کیمپس اور ڈسپوزل اسٹیشنز پوری صلاحیت سے فعال ہیں، مزید بارش کیصورت میں ٹیمیں ایریاز میں بروقت ردعمل دینے کیلئے موجود ہیں۔
Read Next
1 گھنٹہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا میاں میر ہسپتال کا دورہ۔ اے سی کینٹ اور ڈی ڈی ایچ او ہیلتھ نے بریفنگ دی*
2 دن ago
*کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف کا لکشمی، ہائیکورٹ چوک۔جی پی او اور قرطبہ چوک کا دورہ*
2 دن ago
سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری،کمشنر لاہور نعمان یوسف کا پٹھان کالونی فیروزوالہ کا دورہ
2 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت کھیوٹ تقسیم اور ریونیو امور پر اہم اجلاس*
3 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت 40 ویں سینئر مینیجمنٹ کورس کے شرکاء کیلئے تعارفی سیشن۔ڈی سیز نے بریفنگ دی۔*
Related Articles
*یوم استحصال کشمیر۔کمشنر لاہور نعمان یوسف اور ڈپٹی کمشنر لاہور کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ کی یکجہتی کشمیر ریلی*
3 دن ago
*دوتا چاراگست عرس داتا صاحب تقریبات ہونگی۔لاکھوں عقیدتمند شریک ہونگے۔کمشنر لاہور نعمان یوسف*
7 دن ago




