کمشنر لاہور نعمان یوسف نے میاں میر ہسپتال کا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے ڈائلاسز سنٹر، ایمرجنسی، وارڈز سمیت دیگر شعبہ جات کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اے سی کینٹ اور ڈی ڈی ایچ او ہیلتھ نے بریفنگ دی۔ کمشنر لاہور نے ہسپتال ادویات سٹور کو چیک کیا اور ادویات فراہمی و دستیابی کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے مختلف وارڈز کا دورہ کیا اور مریضوں سے طبی سہولیات فراہمی بارے دریافت کیا۔ کمشنر لاہور نے مریضوں سے مفت ادویات فراہمی بارے خصوصی طور پر دریافت کرکے اظہار اطمینان کیا۔ کمشنر لاہور نے ڈیوٹی روسٹر کے مطابق ہسپتال عملے کی حاضری کو چیک کیا۔ انہوں نے ڈیپ کلیننگ کے حوالے سے صفائی ستھرائی آپریشن کا جائزہ لیا اور موقع پر ہدایات جاری کیں۔کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر وارڈ و آپریشنل کمرے کے باہر ڈسٹ بن رکھیں، واش رومز کی ہمہ وقت صفائی ہونی چاہئیے، انہوں نے کہا کہ ہسپتال کینٹین، پارکنگ ایریا و دیگر فسیلیٹیز کی صفائی و ہائ جین پر زیرو ٹالرنس پالیسی ہے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کے مطابق پبلک ہیلتھ فسیلیٹیز میں طبی نگہداشت پروٹوکولز و ڈیپ کلیننگ کا جائزہ لیا جا رہا ہے، شیڈول کے مطابق ہسپتالوں میں طبی سہولیات فراہمی و ڈیپ کلیننگ کو چیک کیا جائیگا۔
Read Next
7 گھنٹے ago
*لاہور میں جاری پولیو مہم جائزہ.کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ایل او ایس پولیو سنٹر۔رسول پارک۔سمن آباد ایریاز کا دورہ.*
12 گھنٹے ago
*ڈی سی لاہورکی صدارت میں انسداد پولیو کا جائزہ اجلاس*
1 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا قصور میں جاری ترقیاتی و بیوٹیفکیشن پراجیکٹس کا دورہ۔*
2 دن ago
*ایم ڈی کیٹ امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144نافذ ہے۔غیر متعقلہ اشخاص کا داخلہ بند ہے۔کمشنر لاہور*
3 دن ago
*ڈی سی ز اور اے سی ز براہ راست پٹرول پمپس سے جاری سبسڈی کو مانیٹر کررہے ہیں۔کمشنر لاہور*
Related Articles
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا انسداد ڈینگی سرگرمیوں کا جائزہ لینے کیلئے داتا گنج بخش زون کے مختلف علاقوں کا دورہ
6 دن ago
*کمشنر لاہورکی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی اجلاس،واسا،ایم سی ایل،بورڈ آف ریونیو ترقیاتی سکیموں کا جائزہ و منظوری۔*
1 ہفتہ ago
*لاہور میں 12تا 14مارچ 2027تین دن بسنت کی اجازت ہوگی۔مینوفیکچررز رجسٹریشن کا آغاز ہوچکا ہے۔اجازت نامے لازمی ہیں۔کمشنر لاہور*
1 ہفتہ ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ کا لاہور جنرل ہسپتال کا دورہ*
2 ہفتے ago


