خیبرپختونخوا کے ثقافتی و تاریخی ورثے کے لیے قابلِ فخر سنگِ میل!خیبرپختونخوا کے چار اہم آثارِ قدیمہ و ثقافتی ورثے کے مقامات، بھامالا ہری پور،سیٹھی ہاؤس پشاور، بریکوٹ سوات اور گور گھٹری پشاور کو یونیسکو کی عالمی ورثہ کی عارضی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کے مطابق چیئرمین عمران خان کا وژن ہمیشہ یہ رہا ہے کہ ہمیں اپنے ثقافتی ورثے کو محفوظ بنانا چاہیے اور آنے والی نسلوں کو اپنے شاندار ماضی سے آگاہ کرنا چاہیے۔ اسی وژن پر عمل کرتے ہوئے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کی قیادت میں معاونِ خصوصی برائے سیاحت، ثقافت و آثارِ قدیمہ ملک عدیل اقبال کی سربراہی میں محکمہ آثارِ قدیمہ خیبرپختونخوا صوبے کے قیمتی آثارِ قدیمہ اور ثقافتی ورثے کے تحفظ، بحالی اور عالمی سطح پر تشہیر کے لیے پُرعزم ہے۔یہ کامیابی خیبرپختونخوا کے شاندار تاریخی ورثے کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے اور آنے والی نسلوں کے لیے محفوظ بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
Read Next
15 گھنٹے ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے 2.6 ارب روپے کی لاگت سے ’’احساس بے زبان صحت گاڑی‘‘ منصوبے کا افتتاح کردیا
2 دن ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے حیات آباد ٹول پلازہ انڈر پاس کا افتتاح کردیا
2 دن ago
سیکرٹری بلدیات کی نااہلی ناقابل قبول،تنخواہوں کے فنڈز سے ترقیاتی کاموں کا اعتراف بدترین بدعنوانی ہے،مرجان صدر ٹی ایم اے چارسدہ
3 دن ago
محمد سہیل آفریدی نے نئی ہائبرڈ بسوں،پنک بس سروس اور چمکنی ڈپو کی سولرائزیشن و مال آف حیات آباد ڈپو کا افتتاح کر دیا
1 ہفتہ ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی نے پشاور،دلازک چوک انڈر پاس کا افتتاح کردیا
Related Articles
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل خان آفریدی کا کوہاٹ پولیس لائنز دہشت گردی کے شہداء کے اہلخانہ سے ملاقات اور اظہارِ تعزیت
2 ہفتے ago
باچا خان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر پشاور سے کوئٹہ کے لئے ساؤتھ ایئر کی فضائی سروس کے آغاز کی افتتاحی تقریب
2 ہفتے ago
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی کی زیرِ صدارت لینڈ یوز اینڈ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کی کونسل کا اجلاس
2 ہفتے ago
محکمہ لوکل گورنمنٹ،الیکشنز اینڈ رورل ڈویلپمنٹ خیبرپختونخوا اور جائیکا کے زیر اہتمام سمینار
2 ہفتے ago


