صوبے کی تاریخ کی بلند ترین ٹیکس وصولیوں کی جانب پنجاب ریونیو اتھارٹی کے بڑھتے قدم۔۔چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی معظم اقبال سپرا کی زیر صدارت ماہانہ ریونیو اہداف بارے اجلاس ہوا۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ رواں مالی سال مئی میں 33 اعشاریہ 7 ارب سے زائد ٹیکس ریونیو اکٹھا کر لیا گیا جبکہ گزشتہ سال مئی میں 27 ارب روپے کے محصولات اکٹھے کیے گئے تھے۔ گزشتہ مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ میں 231 اعشاریہ 7 ارب جبکہ رواں سال اب تک 319 ارب سے زائد رقم جمع کر لی گئی ہے۔ چیئرمین پی آر اے معظم اقبال سپرا کا کہنا تھا کہ گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال اب تک 87 ارب سے زائد ریونیو ٹیکس اکٹھا کیا جاچکا ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر دیگر اضلاع میں دفاتر کے قیام اور مؤثر انفورسمنٹ کے مثبت نتائج سامنے آئے ہیں ۔ ڈیجیٹل ڈیٹا بیس اور ٹیکس نادہندگان کی مسلسل مانیٹرنگ سے ریونیو میں نمایاں اضافہ ہوا۔ تمام اضلاع کے کمشنرز اور انفورسمنٹ افسران نے بذریعہ ویڈیو لنک شرکت کی۔
Read Next
5 دن ago
ورلڈ بینک وفد کی چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی ملاقات،ٹیکس نیٹ کو وسعت دینے کیلئے جدید ڈیجیٹل نظام متعارف کرانے پر اتفاق
1 ہفتہ ago
*ایک سال میں 35 ہزار نئے کاروبار، پی آر اے کے ٹیکس نیٹ میں رجسٹرڈ*
2 ہفتے ago
پنجاب ریونیو اتھارٹی نے جعلی رسیدوں،غیر شفاف ریکارڈ اور ٹیکس وصولی میں بے قاعدگیوں کے خلاف کارروائیوں کا دائرہ کار وسیع کر دیا
2 ہفتے ago
ڈی سی آفس لاہور کے نادر ہال میں ریونیو کھلی کچہری کا انعقاد
2 ہفتے ago
*پی آر اے کے دائرہ کار میں توسیع،اگلے ماہ 250 انفورسمنٹ اور آڈٹ افسران تعینات کئے جائیں گے۔*
Related Articles
*پنجاب ریونیو اتھارٹی میں ٹیکس ادائیگیوں کی مؤثر نگرانی کیلئے ڈیجیٹل سنٹرل مانیٹرنگ سیل قائم کرنے کا فیصلہ*
3 ہفتے ago
*پہلی بار مالی سال کے ابتدائی 2 ماہ میں 54 اعشاریہ 8 ارب روپے اکٹھے کر لیے گئے۔ ترجمان پی آر اے*
ستمبر 2, 2026




