کمشنر لاہور ڈویژن نعمان یوسف اور ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز نے میو ہسپتال و چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتالوں کے شعبہ جات کے باہر فائر ہائیڈرینٹس کو چیک کیا۔ اس موقع پر 1122ریسکیو، واسا، سی اینڈ ڈبلیو، سول ڈیفنس و ضلعی انتظامی افسران ہمراہ موجود تھے۔ دورے کے دوران کمشنر لاہور نے کہا کہ ریسکیو 1122 لاہور کے تمام ہسپتالوں کا سروے مکمل کرے اور فائرہائڈرنیٹس کی مکمل رپورٹ پیش کرے۔کمشنرلاہورڈویژن نعمان یوسف نے ہسپتالوں میں سیفٹی آلات فائر ہائیدرینٹس کے حوالے سے ریسکیو 1122، واسا، سی اینڈ ڈبلیو، سول ڈیفنس و ضلعی انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ تمام محکمے نوٹ کریں کہ سب ملکر سیفٹی آلات کی تنصیب و فعالیت کو مکمل کرینگے۔ انہوں نے ہسپتالوں کے بیرون میں الیکٹرسٹی سپلائی چیکنگ کیلئے لیسکو ٹیموں کو انگیج کرنے کی ہدایت کی۔ کمشنر لاہور نے واسا کو تمام آلات کی فوری تنصیب کے حوالے سے ہدایات جاری کیں۔ کمشنر کے لاہور نے کہ کہ ٹیمیں فائرہائڈرینٹس کی فعالیت کو چیک کریں اور مزید ہائیڈریٹس کی ضرورت کو واضح کریں۔ انہوں نے کہا کہ ٹیمیں سیفٹی آلات کی فعالیت کو چیک کریں اور سیفٹی آلات استعمال کی تربیت کو چیک بھی کریں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ٹیمیں فائر ایکسٹنگوئشرز، واٹر باوزرز، ہائیڈرنیٹس، فائر بریگیڈ گاڑیوں کی آزادانہ حرکت کے پہلووں کو مدنظر رکھیں۔ کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ تمام ہسپتالوں کو ضلعی انتظامیہ کا مکمل تعاون حاصل ہے، ہسپتال انتظامیہ کے ہمراہ ضلعی ٹیمیں موجود ہیں، ٹیمیں ہر پہلو سے سیفٹی آلات کو چیک کریں اور آج سروے مکمل کریں۔
Read Next
1 دن ago
*وارننگ نوٹسز،مساجد اعلانات،کسانوں کو آگاہی،سموگ تدارک کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے،کمشنر لاہور*
2 دن ago
پہلی جھنگ ڈیزرٹ ریلی 2026 اور تین روزہ ثقافتی فیسٹیول کا انعقاد،ڈپٹی کمشنر بابر صاحب دین کی پریس کانفرنس
3 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف سے صدر لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹریز علی حسام اصغر کی ملاقات
4 دن ago
کمشنر لاہور نعمان یوسف کا گورنمنٹ بوائز ہائی سکول ہربنس پورہ کا دورہ،لیبز،کڈز روم کاجائزہ
5 دن ago






