وزیراعلی مریم نواز شریف کی ہدایت پر وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے ننکانہ صاحب کا دورہ کر کے صفائی کی صورتحال کا معائنہ کیا۔ وزیراعلی کے فوکل پرسن برئے سُتھرا پنجاب عاصم محمود بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔ وزیر بلدیات نے ننکانہ صاحب کی نواحی آبادیوں میں گھروں کے دروازے پر دستک دے کر شہریوں سے فیڈبیک لیا۔ انہوں نے شہریوں کی تجاویز پر صوبائی وزیر کی ایم ڈی ننکانہ صاحب کو عملدرآمد کی ہدایت کی۔ اپنے دورے میں صوبائی وزیر ڈپٹی کمشنر آفس بھی گئے جہاں انہیں صفائی آپریشنز پر بریفنگ دی گئی۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ہر ضلع میں اے ڈی سی (سالڈ ویسٹ) لگانے سے انتظامی معاملات میں بہتری آئی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ خالی پلاٹوں اور ریلوے ٹریکس کے ساتھ علاقوں کو نظرانداز نہ کیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ ننکانہ صاحب ان اضلاع میں شامل ہے جہاں ستھرا پنجاب کے لوڈر رکشہ پر میگافون سے اعلانات کے ذریعے ڈور ٹو ڈور ویسٹ کولیکشن شروع ہوچکی ہے۔ انہوں نے اپیل کی کہ شہری مقررہ وقت پر کوڑا سُتھرا پنجاب کی ٹیم کے حوالے کریں اور مقررہ وقت کے بعد گلیوں یا مارکیٹوں میں کوڑا پھینکنے سے گریز کرنا چاہیئے۔
Read Next
2 گھنٹے ago
𝐃𝐆 𝐏𝐖𝐂𝐀 𝐕𝐢𝐬𝐢𝐭𝐬 𝐎𝐧𝐠𝐨𝐢𝐧𝐠 𝐂𝐨𝐧𝐬𝐞𝐫𝐯𝐚𝐭𝐢𝐨𝐧 𝐒𝐢𝐭𝐞𝐬
1 دن ago
سید مدثر حسین وزیر بلدیات پنجاب ذیشان رفیق کے ڈیجیٹل میڈیا کوآرڈینیٹر مقرر
3 دن ago
*گورنر سندھ کا پی ڈبلیو سی اے کے زیرِ انتظام تاریخی ورثے کے تحفظ کے منصوبوں کا جائزہ*
3 دن ago
ڈسکہ میں سیلف صفائی آپریشن تیز کرنے،ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کیلئے وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس
4 دن ago






