پنجاب واسا کا تیسرا اہم اتھارٹی اجلاس کل جمعہ کے روز دوپہر 2 بجے اتھارٹی آفس، ٹاؤن شپ لاہور میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین پنجاب واسا چودھری شیر علی خان کریں گے۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق اجلاس میں پنجاب واسا اور اس کی مختلف ایجنسیوں سے متعلق اہم ایجنڈا آئٹمز پر غور کیا جائے گا۔ ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید اجلاس میں ایجنڈا آئٹمز پیش کریں گے۔اجلاس میں سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور سیکرٹری فنانس بھی شرکت کریں گے۔ واٹر اینڈ سینی ٹیشن سیکٹر سے وابستہ ٹیکنیکل ایکسپرٹس بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ترجمان کے مطابق پنجاب بھر کی تمام واسا ایجنسیوں کے منیجنگ ڈائریکٹرز (ایم ڈیز) اجلاس میں آن لائن شرکت کریں گے، جبکہ الجزاری واٹر اینڈ سینی ٹیشن اکیڈمی کے پرنسپل بھی اجلاس میں شریک ہوں گے۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ نے بتایا کہ اجلاس میں واسا کے انتظامی، تکنیکی اور سروس ڈلیوری سے متعلق امور پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس کا مقصد پنجاب میں واٹر اینڈ سینی ٹیشن سروسز کو مزید مؤثر بنانے اور واسا ایجنسیوں کے امور میں بہتر رابطہ کاری و کارکردگی کو یقینی بنانا ہے۔
Read Next
2 دن ago
گورنر سندھ نہال ہاشمی کی وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی رہائشگاہ آمد
4 دن ago
*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی حلقہ انتخاب میں کھلی کچہری،شہریوں کے مسائل کے حل کیلئے موقع پر احکامات جاری*
5 دن ago
ڈائریکٹر ٹریننگ واسا لاہور ریاض الٰہی ولیم کی طویل سروس مکمل ہونے پر پروقار الوداعی تقریب
5 دن ago
ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کی زیرِ صدارت ریونیو ریکوری سے متعلق اجلاس،ڈی ایم ڈی فنانس امتیاز غوری کی بریفنگ
6 دن ago
ایم ڈی واسا کی زیر صدارت اجلاس،آپریشنز اینڈ مینٹیننس، ترقیاتی پروگرام،ڈی سلٹنگ، ڈینگی کنٹرول دیگر محکمانہ امور کاجائزہ
Related Articles
*عمان میں وزیراعلیٰ پنجاب کا یو این ہیبی ٹیٹ ایوارڈ وصول کرنا پاکستان کیلئے اعزاز ہے،صوبائی وزیر بلال یاسین*
1 ہفتہ ago
لاہور کو مزید سرسبز و شاداب بنانے کیلئے چھوٹے پارکس کی بحالی،گرین ایریاز کے تحفظ کے ساتھ نئے سبز مقامات بھی متعارف کرائے جائیں گے
2 ہفتے ago
لاہور میں تقریباً 32 کلومیٹر طویل سیوریج لائنیں ٹرینچ لیس ٹیکنالوجی کے ذریعے بچھائی جائیں،محکمہ ہاؤسنگ پنجاب
2 ہفتے ago
*کم آمدنی والے خاندانوں کو گھروں کی تعمیر اور مرمت کیلئے قرضوں کے اجراء میں مزید تیزی لائی جائے گی۔بلال یاسین*
2 ہفتے ago


