*داتا دربار ری ماڈلنگ منصوبے کا 95 فیصد جبکہ نیلا گنبد پارکنگ پلازہ کا 75 فیصد کام مکمل*

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر ترقیاتی منصوبوں میں فائر سیفٹی کے ایس او پیز پر جامع انداز میں عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے اہم اقدامات جاری ہیں۔ سیکرٹری ہاؤسنگ پنجاب نورالامین مینگل نے داتا دربار ری ماڈلنگ منصوبے اور نیلا گنبد پارکنگ پلازہ میں فائر سیفٹی انتظامات کو فول پروف بنانے کے لیے متعلقہ حکام کو اہم احکامات جاری کر دیے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے ہدایت کی کہ ٹیپا حکام دونوں منصوبوں میں فائر سیفٹی ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد یقینی بنائیں۔ فائر سیفٹی انتظامات کے ساتھ آسان فہم سائن بورڈز اور ایمرجنسی خروج کے مناسب انتظامات بھی کیے جائیں تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں شہریوں، زائرین اور کام کرنے والے عملے کی حفاظت یقینی بنائی جا سکے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نورالامین مینگل نے

دونوں منصوبوں پر جاری پیش رفت کا تفصیلی جائزہ لیا۔ چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین نے منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ داتا دربار ری ماڈلنگ منصوبے کا 95 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے جبکہ نیلا گنبد پارکنگ پلازہ کا 75 فیصد کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق سیکرٹری ہاؤسنگ نے پیدل چلنے والوں کے انڈر پاس، ٹوائلٹ بلاک اور بھاٹی چوک مین انڈر پاس کا بھی تفصیلی معائنہ کیا۔ منصوبے کے گردونواح کی تمام سڑکوں کی تعمیر مکمل ہو چکی ہے جبکہ منصوبے کے آخری مراحل پر کام جاری ہے۔ ایم ڈی پی ایچ اے لاہور احمد عثمان جاوید بھی اس موقع پر ہمراہ تھے۔سیکرٹری ہاؤسنگ نے ہدایت کی کہ دونوں منصوبوں میں شجرکاری اور لینڈ اسکیپنگ کا کام ترجیحی بنیادوں پر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں اور زائرین کو اسٹیٹ آف دی آرٹ اور محفوظ سہولیات کی فراہمی ہر صورت یقینی بنائی جائے۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت کے مطابق داتا دربار آنے والے زائرین کو جدید، محفوظ اور معیاری سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ترقیاتی منصوبوں میں فائر سیفٹی کے مؤثر انتظامات اور حفاظتی ایس او پیز پر عملدرآمد کے ذریعے شہریوں اور زائرین کے تحفظ کو اولین ترجیح دی جا رہی ہے۔

جواب دیں

Back to top button