نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف پبلک ایڈمنسٹریشن میں زیرتربیت 47 ویں مڈ کیریئر مینجمنٹ کورس کے افسران نے ایل ڈی اے ہیڈکوارٹرکادورہ کیا،اس موقع پرایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹرز ایل ڈی اے اسامہ مجید چیمہ اورایڈیشنل ڈی جی ہاوسنگ وسیم احمد نے افسران کے وفد کو ایل ڈی اے کی ورکنگ اور مختلف منصوبوں،ایل ڈی اے کے مختلف شعبہ جات کی ورکنگ اور آئی ٹی ریفارمز بارے بریفنگ دی۔وفد کوماسٹر پلاننگ،اربن پلاننگ،ٹاون پلاننگ سمیت دیگر سیکشنز بارے بریفنگ دی گئی۔وفد کو ایل ڈی اے کی جانب سے صوبائی دارالحکومت میں مکمل و جاری ترقیاتی منصوبوں بارے بھی بریفنگ دی گئی اور بتایاگیاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکی ہدایت پر لاہور کو "لیوایبل”شہر بنانے کے لیے سسٹین ایبل ماڈل کے تحت اقدامات کیے جارہے ہیں۔سسٹین ایبل ڈویلپمنٹ ماڈل اور اربن ریجنریریشن کے تحت داتادربار ، نیلاگنبد، گلبرگ اور ریلوے اسٹیشن کے اطراف ترقیاتی کام جاری ہیں۔افسران کے وفدکو ریونیو جنریشن میں بہتری کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔چیف آئی ٹی آفیسرایل ڈی اے عبدالباسط نے وفد کوڈیجیٹل ٹرانسفارمیشن آف ایل ڈی اے ریکارڈ،آن لائن بلڈنگ پلان اپروول،ڈیجیٹل میپنگ،ای بز پورٹل، اورڈیجیٹل نوٹسزکے اجراء کے متعلق بریفنگ دی۔افسران کےوفد کو غیرقانونی رہائشی سکیموں ،سیل آف لینڈ اورماسٹر پلان کے بارے میں بھی بریفنگ دی گئی۔اس موقع پرایڈیشنل ڈی جی یوپی خرم شہزاد،چیف ٹاون پلانرز،چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ،چیف آئی ٹی، ڈائریکٹر فنانس سمیت دیگر افسران موجود تھے۔
Read Next
6 گھنٹے ago
طاہر فاروق کا فیروز پور روڈ کے مختلف پوائنٹس کا دورہ،عبد الستار ایدھی انڈر پاس اور فیروز پور روڈ پر جاری اپ گریڈیشن کے کاموں کا جائزہ
3 دن ago
ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا ناصر باغ زیر زمین پارکنگ پلازہ،آؤٹ فال روڈ اور بھاٹی چوک کا دورہ،ترقیاتی کاموں کا جائزہ
3 دن ago
ایل ڈی اے کا نام استعمال کرنےوالے پرائیویٹ افرادکیخلاف شکنجہ سخت،3 افراد کے خلاف ایف آئی آر درج
3 دن ago
ایل ڈی اے،حج قرعہ اندازی،سات ملازمین اس سال حج کی سعادت حاصل کریں گے
6 دن ago
*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا بھاٹی چوک، سرکلر روڈ اور ریلوے اسٹیشن کا دورہ، ترقیاتی کاموں کا جائزہ*
Related Articles
ٹاؤن پلاننگ اور سی ایم پی ونگ کے لئےایل ڈی اے اربن پلاننگ اینڈ ڈیزائن سنٹر کا قیام،ڈی جی طاہر فاروق کا دورہ
1 ہفتہ ago
وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد کی زیرصدارت اجلاس،این اے 130 میں پبلک پارکس کی مرمت وبحالی کے کاموں کا جائزہ
1 ہفتہ ago
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے دس ڈائریکٹر تبدیل،نو ڈائریکٹرز ٹاؤن پلاننگ کے تبادلے کے احکامات جاری نوٹیفکیشن
1 ہفتہ ago



