کمشنر لاہور زید بن مقصود کی زیر صدارت شہر میں غیر قانونی ہینگنگ وائرز کے خاتمے کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں لیسکو حکام نے لٹکتی تاروں کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی کیبل آپریٹرز و کمپنیوں کی کیبلز کا بے ہنگم لٹکتی تاروں میں سب سے زیادہ دخل ہے۔ کمشنر لاہور نے تمام ایجنیسیز کو لٹکتی تاروں کے خاتمے کیلئے پلاننگ کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ شہر میں بالعموم اور کئی علاقوں میں بالخصوص لٹکتی تاریں کئی مسائل کا سبب ہیں، پٹاپا انڈر گراونڈ کیبلنگ کیلئے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام ایریاز میں بننے والے زیر زمین کیبل چینلز کا سروے کرے، لیسکو، ایم سی ایل اور ضلعی انتظامیہ کی جوائنٹ ٹیمیں لٹکتی تاروں کے خلاف ایکشن لیں گی، لیسکو کی مدد سے لائسنس ہولڈر کیبل آپریٹرز کی کیبلز کی کلمپنگ پہلا حل ہے، انہوں نے مزید کہا کہ غیر قانونی لٹکی تاروں کے خاتمے سے رجسٹرڈ ٹیلیکام کمپنیز کے کاروبار کو فروغ ملے گا اور اَن رجسٹرڈ کو قانون کے دائرے میں لانا ضروری ہے۔ بجلی کے کھمبوں کے گرد لٹکتی تاریں حادثات اور بدصورتی کا سب ہیں۔ پاکستان ٹیلیکام ایکسیس پروائیڈرز ایسوسی ایشن نے غیر منظم لٹکتی تاروں کے خلاف ایکشن کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ لیسکو، ایم سی ایل اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیم کے ہمراہ پٹاپا کا نمائندہ بھی موجود ہوگا۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور سید موسی رضا سمیت لیسکو اور پاکستان ٹیلیکام ایکسیس پرووائیڈرز ایسوسی ایشن(پٹاپا) کے عہدیداران اور افسران نے شرکت کی۔
Read Next
3 گھنٹے ago
*کمشنرلاہور محمد جہانزیب اعوان کے پریم نگر۔ساندہ۔داروغہ والا۔محمود بوٹی۔بند روڈ ایریاز کے دورے*
1 دن ago
کمشنر لاہور محمد جہانزیب اعوان کا رائے ونڈ تبلیغی اجتماع پنڈال و مرکز کا دورہ
1 دن ago
*اشیائے خورونوش کی ریٹ لسٹس آویزگی میں غفلت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہے۔کمشنر لاہور*
1 دن ago
کمشنر لاہور محمد جہانزیب کی زیر صدارت اندرون لاہور میں جاری ترقیاتی و بحالی پراجیکٹس کے حوالے سے اجلاس
2 دن ago





