سپیشل سیکریٹری محکمہ بلدیات پنجاب آسیہ گُل کی زیر صدارت مسلم فیملی لاء آرڈیننس کے حوالے سے اجلاس

سپیشل سیکریٹری محکمہ لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ آسیہ گُل نے مسلم فیملی لاء آرڈیننس کے حوالے سے اجلاس کی صدارت کی ۔جس میں خاص طور پر نکاح نامہ پر توجہ دی گئی۔

اجلاس کے دیگر اہم نکات میں جوڑوں کے لیے مناسب رہنمائی اور تعاون کو یقینی بنانے کے لیے نکاح رجسٹرار کے لیے کم از کم قابلیت پر نظر ثانی،خواتین کے حقوق کے تحفظ کے لیے نکاح نامہ میں مہر سے متعلق نظرثانی شدہ اندراجات وغیرہ شامل ہیں۔سپیشل سیکرٹری بلدیات آسیہ گُل کی طرف سے ڈائریکٹر جنرل ایل جی اینڈ سی ڈی کو ترامیم کے مسودے کا جائزہ لینے کے لیے دو ہفتے کا وقت دیا گیا ہے۔ اجلاس میں ایڈیشنل سیکرٹری اوقاف و مذہبی امور، ڈی جی لوکل گورنمنٹ، ڈائریکٹر لیگل ایل جی، ڈپٹی سیکرٹری ریگولیشنز اور سیکشن آفیسر ریگولیشنز نے شرکت کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button