مینجنگ ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور احمد عثمان جاوید کی زیرِ صدارت ڈائریکٹرز کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل زونا وحید بٹ سمیت ہارٹیکلچر اور انجینئرنگ ڈائریکٹرز نے شرکت کی۔ اجلاس میں ایم ڈی احمد عثمان جاوید نے بتایا کہ پنجاب کابینہ نے سی کیٹیگری کے 314 پارکس کی بحالی کے لیے ایک ارب 80 کروڑ روپے کی گرانٹ کی منظوری دے دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات کے مطابق سی کیٹیگری پارکس میں تفریحی سہولیات کو بہتر بنایا جائے گا۔ اس مقصد کے لیے پارکس کی باؤنڈری والز، نئے بنچز، گھاس اور پودوں کی فراہمی سمیت جھولوں کی مرمت اور واکنگ ٹریکس کو بہتر بنانے کے اقدامات کیے جائیں گے۔ایم ڈی ہارٹیکلچر ایجنسی لاہور احمد عثمان جاوید نے ہدایت کی کہ ہارٹیکلچر اور انجینئرنگ ڈائریکٹرز ایک ہفتے کے اندر پارکس کی بحالی کے منصوبوں کے پی سی ون مکمل کریں۔انہوں نے مزید ہدایت کی کہ متعلقہ ٹیمیں پارکس کے مشترکہ دورے کریں، منصوبوں کی تیاری میں مقررہ اسٹینڈرڈ ریٹس کو مدنظر رکھیں اور تمام امور بروقت مکمل کریں۔
Read Next
2 دن ago
پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار جدید ٹرنچ لیس ٹیکنالوجی کے ذریعے 32 کلومیٹر طویل ٹرنک سیور کی تعمیر کا معاہدہ طے پا گیا
2 دن ago
ایم ڈی واسا لاہور غفران احمد کا چوبُرجی میں زیرِ تعمیر اسٹورم واٹر ڈرین منصوبے کا دورہ
6 دن ago
صوبائی وزیر بلال یاسین کی الحمراء ہال میں نجی سکول کی تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت
7 دن ago
*صوبائی وزیر بلال یاسین کا ایم ڈی پی ایچ اے احمد عثمان جاوید کے ہمراہ لاہور کے مختلف پارکوں کا دورہ*
1 ہفتہ ago
The WASA Lahore and JICA Discuss Enhanced Cooperation to Mitigate Urban Flooding and Improve Drainage Infrastructure
Related Articles
جائیکا کے اعلیٰ سطحی وفد کا واسا لاہور ہیڈ آفس کا دورہ،مستقبل کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
1 ہفتہ ago
*صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین بلال گنج میں جدید کمپیوٹر لیب کا افتتاح کر دیا ۔*
1 ہفتہ ago




