وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی ہدایت پر جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے موقع پر مٹھائی و مشروبات کی تقسیم کے لئے کیمپس

ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ داتا دربار، مغلپورہ اور میلاد چوک دہلی دروازے پر مٹھائی و مشروبات کی تقسیم کے لئے کیمپس فعال کر دئیے گئے ہیں اور اسسٹنٹ کمشنرز کی سربراہی میں فیلڈ سٹاف کی کیمپس میں ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں.

انہوں نے کہا کہ ایم سی ایل، واسا اور ایل ڈبلیو ایم سی کی تمام ٹیمیں فیلڈ میں متحرک ہیں. ڈی سی لاہور نے کہا کہ جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے جلوسوں میں شریک شرکاء میں مشروبات و مٹھائی تقسیم کی جائے گی اور حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کا یوم ولادت با سعادت مذہبی عقیدت و احترام سے منایا جائے گا. ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے کہا کہ حضور اکرم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے اسوہ حسنہ اور ارشادات پر عمل پیرا ہو کر ہی معاشرہ امن کا گہوارہ بن سکتا ہے.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button