کمشنر لاہورنے کہا کہ پائلٹ پراجیکٹ کے تحت 13مقامات پر کیمپس لگائے جائیں گے۔13پوائنٹس فائنل ہوگئے ہیں۔

کیمپس میں لفٹر۔انسداد تجاوزات گاڑی۔اور ٹریفک و Aکارپوریشن کے اہلکار موجود ہونگے۔ٹیپا کے انجینیئرز 13پوائنٹس کا دورہ کرکے معمولی ٹریفک انجینیرنگ انٹروینشنز بھی کرینگے۔انہوں نے کہا ہے کہ شہرکے13پوائنٹس پر پائلٹ پراجیکٹ میں ایئر کوالٹی انڈیکس کو بھی مانیٹر کیا جائیگا۔کمشنر لاہور نے کہا کہ 13ٹریفک چوکنگ پوائنٹس پرٹریفک روانی کیلئے کیمپس اوقات کیمطابق کام کریں گے۔اور یہ ٹریفک پولیس اور ایم سی ایل کے تحت کیمپس قائم ہونگے۔ایل ڈی اے ایریا میں ایل ڈی اے اہلکار موجود ہونگے۔ اس کے ساتھ انٹروینشنز میں پیچ ورک۔یوٹرن کلوز۔ لین مارکنگ۔تجاوزات خاتمہ۔پارکنگ ڈسپلن۔چالان۔مستقل نگرانی شامل ہیں۔داتا دربار۔اردو بازار۔سبزی منڈی۔رام گڑھ۔عابد مارکیٹ۔چبرجی ۔ریلوے اسٹیشن۔کوتوالی۔نواں کوٹ۔گرین ٹاون۔ کاہنہ بزار۔بھٹہ چوک پر ٹریفک کیمپس لگیں گے۔کمشنر لاہور نے کہا ہے کہ ٹریفک چوکنگ خاتمہ کے ساتھ ایئر کوالٹی کا باقاعدہ تجزیہ کیا جائیگا۔انسداد سموگ کیلئے بھی ٹریفک چوکنگ کا خاتمہ ضروری ہے۔وزیراعلی پنجاب کی جامع ترین انٹروینشنز کی واضح ہدایات کیمطابق عملی اقدامات اٹھارہے ہیں۔کمشنر لاہور کی زیر صدارت اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق۔ سی ٹی او لاہور عمارہ اطہر۔ڈی جی ماحولیات پنجاب ۔سی او ایم سی ایل ۔چیف انجینیر ٹیپا ۔ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی اور سی ایم روڈمیپ ٹیم افسران نے شرکت کی۔






