لاہوریوں کیلئے تاریخی گریٹر اقبال پارک میں تفریح کا ایک اور منصوبہ۔۔وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین نے اقبال پارک میں فیملیز کیلئے 2 ایکڑ پر محیط پلے لینڈ کا افتتاح کردیا۔ وائس چیئرمین پی ایچ اے لاہور غزالی سلیم بٹ اور ڈی جی پی ایچ اے راجہ منصور بھی ہمراہ تھے۔ متعلقہ حکام نے بریفنگ میں بتایا کہ پلے لینڈ کو ڈزنی لینڈ کی طرز پر تعمیر کیا گیا اور بچوں کیلئے موشن رائیڈ کی سہولت موجود ہے۔ سفاری موٹر بائیک، بریک ڈانس ،میری گولڈ رائیڈ، پیرائٹ شپ، بریک ڈانس رائیڈ سمیت متعدد جھولے تفریح فراہم کریں گے۔ جھولوں اور دیگر میٹریل کیلئے یو ای ٹی کے فٹنس سرٹیفیکیٹ حاصل کیے گئے ہیں۔اس موقع پر وزیر ہاؤسنگ کا کہنا تھا کہ پارکس میں بچوں اور فیملیز کیلئے منفرد تفریحی سہولیات بے حد ضروری ہیں۔ قدرتی ماحول میں تفریح کے مواقع صحت مند سرگرمیوں کی بحالی میں مددگار ہوں گے۔ صوبائی وزیر ہاؤسنگ نے تمام پارکس میں فٹنس سرٹیفیکیٹ اور ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کے بھی احکامات جاری کیے۔
Read Next
17 منٹس ago
روڈا کاراوی شہر میں کمرشل نادہندگان کیخلاف آپریشن،متعدد کاروباری مراکز سربمہر
23 گھنٹے ago
*پنجاب میں پہلی بین الاقوامی سسٹین ایبل،سمارٹ اینڈ کلائمیٹ ریزیلینٹ واٹر سسٹمز کانفرنس کے انعقاد کا فیصلہ*
1 دن ago
*اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کی درخواستوں اور اقساط کی ہفتہ وار بنیادوں پر مانیٹرنگ کا فیصلہ*
2 دن ago
*صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کی چین کے قومی دن کی تقریب میں خصوصی شرکت*
4 دن ago





