سیکرٹری پرائس کنٹرول نے بارشوں اور سیلابی صورتحال کے دوران صوبے بھر کی سبزی و اناج منڈیوں کی سپلائی مانیٹر کرنے کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے۔کمیٹی کی تشکیل کا مقصد عوام کو اشیائے ضروریہ کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانا ہے۔کمیٹی کی سربراہی ڈائریکٹر ایگریکلچر (ای اینڈ ایم) پنجاب ڈاکٹر تنویر خالق شامی کریں گے۔پروجیکٹ مینیجر (اے ایم آئ ایس) محمد اجمل اور ڈائریکٹر (مارکیٹنگ اینڈ ریسرچ) پامرا وسیم اقبال کمیٹی کے رکن مقرر کئے گئے ہیں۔لاہور کی بڑی سبزی منڈیوں بادامی باغ اور کاچھا کے سیکرٹریز بھی کمیٹی میں شامل ہیں۔آلو، پیاز، ٹماٹر اور دیگر سبزیوں کی سپلائی پر خصوصی فوکس کیا جائے تاکہ سیلاب کے باوجود قلت پیدا نہ ہو۔ نوٹیفکیشن کے مطابق سپلائی متاثر ہونے کی صورت میں کمیٹی فوری طور پر متبادل انتظامات کرنے کی پابند ہوگی۔ضرورت پڑنے پر سندھ اور خیبر پختونخوا سے متبادل سپلائی ذرائع بروئے کار لائے جائیں گے۔وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر اشیاء خورونوش کی فراہمی اور ترسیل کی مکمل نگرانی کی جارہی ہے۔سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر احسان بھٹہ کے مطابق سیلاب زدہ علاقوں اور دیگر شہروں میں بنیادی اشیاء کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے افسران فیلڈ میں موجود ہیں۔
Read Next
20 گھنٹے ago
*حکومت پنجاب نے2027 پتنگ بازی کیلئے نئے قواعدو ضوابط کا اعلان کر دیا*
20 گھنٹے ago
*وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان کے پہلے رحمت کارڈ پروگرام کا ڈیجیٹل افتتاح کر دیا*
22 گھنٹے ago
پنجاب تقرروتبادلے،نادیہ شفیق ممبر پی اینڈ ڈی بورڈ،عبدالجبار ایڈیشنل کمشنر ریونیو لاہور تعینات
2 دن ago
*وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کچہ ایریا میں 23ارب روپے کے تاریخی ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کا اعلان*
3 دن ago





