معرکہ حق کے بعد پوری دنیا پاکستان کی بات سن رہی ہے،آج کا دن ہمارے لئے فخر کا ہے،معرکہ حق سے اقوام عالم میں ہمارا قد بلند تر ہو گیا،جنگ فوج نہیں قوم لڑتی ہے۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے ایوان اقبال کمپلیکس کے زیراہتمام معرکہ حق بنیان مرصوص کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔تقریب کی صدارت گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے کی جبکہ مہمان اعزاز وفاقی سیکرٹری قومی ورثہ و ثقافت ڈویژن اسد رحمان گیلانی اور میزبان ایڈمنسٹریٹر انجم وحیدتھے۔تقریب سے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ،سینئر صحافی سلمان غنی،ڈاکٹر محمد سلیم رائو اور ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی نے بھی خطاب کیا۔ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے اپنے خطاب میں کہا معرکہ حق کا ایک سال پورا ہونے پر میں صدر آصف علی زرداری،وزیراعظم میاں شہباز شریف،فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر سیاسی و عسکری قیادت کے ساتھ ساتھ تمام شہدا اور غازیوں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں جن کی بدولت ہمیں یہ مقام ملا،آج پوری دنیا پاکستان کی بات سن اور مان رہی ہے، بھارتی ہمارا ازلی دشمن اور اسرائیل بھی اس سے کم نہیں لیکن اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس قابل بنایا ہے کہ ہم ان کا مردانہ وار مقابلہ کر رہے ہیں۔اگرچہ کہ بھارت دفاع پر رقوم خرچ کرنے والے 10 ممالک میں سے تیسرے نمبر پر ہے ،اسے ایسے ملک نے ناک آئوٹ کر دیا ہے جو اس فہرست میں بھی شامل نہیں ہے۔انہوں نے کہا معرکہ حق میں یہ بھی ایک بڑی بات تھی کہ یہ جنگ ہم نے اپنے بل بوتے پر لڑی،طیارے بھی ہمارے اپنے تھے اور پائلٹس بھی۔گورنر پنجاب نے مزید کہا ملک کے 25 کروڑ عوام کسی کے آگے جھکنے والے نہیں ہیں،یہ عوام نہیں بلکہ فوج ہیں جو سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ لڑنے کو تیار ہیں،اب بھارت میں جرات نہیں کہ وہ پاکستان پر حملہ کرے۔انہوں نے مزید کہا دنیا کشکول اٹھانے اور بھیک مانگنے والوں کے ساتھ نہیں ہوتی لیکن اللہ تعالیٰ نے ہمیں اس حالت میں بھی دنیا میں خاص مقام عطا کیا ہے۔ وفاقی سیکرٹری اسد رحمان گیلانی نے اپنے خطاب میں کہا آج کا دن ہمارے لئے باعث فخر ہے،معرکہ حق نے ہمیں فخر،اعتماد اور امید دئیے ہیں،آپریشن بنیان مرصوص کے بعد اقوام عالم میں ہمارا قد بلند تر ہو گیا،یہ بھی فخر کی بات ہے کہ اب دنیا کے فیصلے اسلام آباد میں ہو رہے ہیں،اگرچہ کہ ہم افرادی اور عسکری لحاظ سے دشمن سے کم ہیں لیکن اس پر حاوی ہیں،جب بھی وہ کوئی شرارت کرے گا اسے ذلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔وفاقی سیکرٹری کا کہنا تھا امید نوجوان نسل سے ہے،جب نوجوان امانت،دیانت اور صداقت قائم کریں گے تو دنیا کی امامت کر سکیں گے،ہم آج یہ عہد کرتے ہیں کہ پاک وطن کی ترقی اور تعمیر کیلئے اپنا دھن من تن قربان کریں گے۔ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ نے خطاب کرتے ہوئے کہا جنگ فوج نہیں قوم لڑتی ہے،معرکہ حق تو اس وقت شروع ہو گیا تھا جب اسلام اس خطے میں آیا،معرکہ حق تاحال جاری ہے کیونکہ پاکستان کا وجود بھارت کو قبول نہیں،اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو کامیابی بخشی جس میں پوری قوم اور نوجوان بھی شامل ہیں۔سینئر صحافی سلمان غنی نے خطاب کرتے ہوئے کہا معرکہ حق ایک فکر ایک سوچ نہیں بلکہ مسلسل عمل کا نام ہے،پاکستان نے معرکہ حق کے ذریعے دنیا پر واضح کر دیا کہ یہ ملک ناقابل تسخیر ہے،یہاں کے منتشر لوگ بھارت کے خلاف قوم بن جاتے ہیں،معرکہ حق کے بعد جہاں یہ چھوٹا ملک بڑا بن گیا وہاں غزہ کے مظلوم فلسطینی بھی پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں،بھارت کی تاریخ شب خون مارنے کی جبکہ پاکستان دن دہاڑے بدلہ لیتا ہے،اللہ تعالیٰ نے پاکستان کو اس قابل بنا دیا کہ امریکہ اور ایران صلح کیلئے پاکستان کی طرف دیکھ رہے ہیں،پوری دنیا اور میڈیا کی نظریں پاکستان پر مرکوز ہیں،انہوں نے واضح کیا کہ یہ نہیں چل سکتا کہ ہم دفاعی لحاظ سے راج کریں اور معاشی طور پر کشکول لیکر پھریں،اگر ملک کو قائد اور اقبال کے افکارکے مطابق بنانا ہے تو کشکول توڑنا ہو گا۔ڈاکٹر محمد سلیم رائو نے کہا پاکستان نے معرکہ حق میں چند گھنٹوں کے دوران اپنے سے 5 گنا ملک بھارت کو شکست دیکر دنیا کی تاریخ میں مثال قائم کر دی۔ڈاکٹر فلیحہ زہرا کاظمی نے کہا فوج صرف سرحدوں نہیں نظریات کی بھی حفاظت کرتی ہے،جب لوگ ایک جھنڈے اور قیادت تلے کھڑے ہو جائیں تو وہ ہجوم سے قوم بن جاتے ہیں،نوجوان نسل کو اپنی افواج اور اداروں کے پیچھے بنیان مرصوص بن کر چلنا ہے۔ تقریب کی نقابت ینگ اقبال سکالر زید حسین نے کی جبکہ تلاوت قاری ندیم الرحمان اور نعتیہ کلام اقبال کی سعادت محمد اجمل ڈار نے حاصل کی۔تقریب میں اساتذہ کرام،طلبہ و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
Read Next
7 دن ago
اقراء،پریس کلب اور جماعت اسلامی حلقہ خواتین کے زیراہتمام ممبران کے بچوں اور خواتین کے مابین مقابلہ حسن قرآت اور نعت خوانی
2 ہفتے ago
پبلک ریلیشنز پریکٹیشنرز ویلفیئر ایسوسی ایشن اور یونیک گروپ آف انسٹی ٹیوشنز کے اشتراک سے خوبصورت تقریب کا انعقاد
2 ہفتے ago
صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کی لاہور پریس کلب کے پروگرام” گیٹ آف آنر ” میں شرکت
فروری 12, 2026
*قرآن سے وابستگی ہی فلاح و کامیابی کا اصل راستہ ہے – انیلہ محمود*
جنوری 17, 2026
*تعلیمی ادارے، بازار ہوں یا شاپنگ مالز، خواتین کی عزت محفوظ بنانے کیلئے حکومت پنجاب عملی اقدام کر رہی ہے،بلال یاسین*
Related Articles
ایشین کلچرل ایکسیلنس ایوارڈ کی پروقار تقریب،ہمدرد پاکستان کی چیئرپرسن سعدیہ راشد اور سید علی بخاری سمیت ممتاز شخصیات کو ایوارڈز سے نوازا گیا
اکتوبر 22, 2025
*لاہور پریس کلب میں سینئر ترین صحافی سرفراز سید کی 89ویں سالگرہ*
اکتوبر 19, 2025
*حضرت پیر سید وارث شاہ رحم اللہ علیہ کے 227 ویں سالانہ عرس مبارک کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہو گیا*
ستمبر 23, 2025
