ورلڈ بینک کے ٹیکنیکل مشن نے پنجاب میونسپل ڈویلپمنٹ فنڈ کمپنی (پی ایم ڈی ایف سی) کے ہیڈ آفس لاہور کا دورہ کیا۔ وفد میں ورلڈ بینک کے ٹاسک ٹیم لیڈ، سینئر اربن اسپیشلسٹ صہیب رشید اور واٹر اسپیشلسٹ کارلو البرٹو شامل تھے۔منیجنگ ڈائریکٹر پی ایم ڈی ایف سی سید زاہد عزیز نے اپنی ٹیم کے ہمراہ وفد کو پنجاب انکلوسیو سٹیز پروگرام کی پیش رفت، مجوزہ منصوبوں اور آئندہ کے لائحہ عمل کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس کے دوران پروگرام کے لیے کنسلٹنٹس کی بھرتی اور جاری پروکیورمنٹ سرگرمیوں کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر واسا، محکمہ بلدیات اور دیگر متعلقہ صوبائی اداروں کے مابین مؤثر رابطہ کاری کے ذریعے پروگرام کے اہداف کے بروقت حصول پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ مزید برآں، پروگرام کے مالیاتی انتظام، فنڈز کے مؤثر استعمال اور منصوبوں پر شفاف انداز میں عملدرآمد سے متعلق امور زیرِ غور آئے۔جبکہ ایس پی او انوائرنمنٹ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پروگرام کے تحت جاری مختلف پروجیکٹس کے حوالے سے ماحولیاتی اور سماجی پہلو پر تفصیلی ڈسکشن کی واضح رہے کہ بینک کی ہدایات کے مطابق پروگرام کے ہر مرحلے پر ماحولیاتی اور سماجی گائیڈ لائنز کا مکمل نفاذ یقنی بنایا جا رہا ہے۔منیجنگ ڈائریکٹر پی ایم ڈی ایف سی سید زاہد عزیز نے کہا کہ پنجاب انکلوسیو سٹیز پروگرام صوبے میں شہری سہولیات کی بہتری کے لیے حکومتِ پنجاب کا ایک اہم اقدام ہے۔ پروگرام کے تحت 400 ملین امریکی ڈالر کی لاگت سے پنجاب کے 16 شہروں میں فراہمی و نکاسیٔ آب اور ڈرینیج کے منصوبے مکمل کیے جائیں گے، جن سے شہری آبادی کو بہتر، معیاری اور پائیدار میونسپل سہولیات میسر آئیں گی۔انہوں نے کہا کہ متعلقہ صوبائی محکموں کے درمیان مضبوط رابطہ کاری کے ذریعے پروگرام کے اہداف کامیابی سے حاصل کیے جائیں گے۔ پروگرام کے مالیاتی نظم و ضبط، شفافیت اور فنڈز کے مؤثر استعمال کو ہر سطح پر یقینی بنایا جائے گا۔سید زاہد عزیز نے مزید کہا کہ پی ایم ڈی ایف سی، ورلڈ بینک اور متعلقہ صوبائی اداروں کے تعاون سے پروگرام پر مؤثر اور بروقت عملدرآمد یقینی بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ اس موقع پر ڈپٹی پروگرام ڈائیریکٹر عدنان نثار خان، ایس پی او آئی ڈی ، محمود مسعود تمنا ، معظم جمیل ، رخسانہ شاہد ، نعمان اختر ،عمار انور اوردیگر افسران شامل تھے۔
Read Next
4 گھنٹے ago
*محکمہ بلدیات پنجاب نے اقبال فرید کی گریڈ 20 میں مستقل ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا*
13 گھنٹے ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس،ممکنہ سموگ خطرات سے نمٹنے کیلئے قبل از وقت اقدامات پر غور
3 دن ago
ایل ڈبلیو ایم سی سرکل-2 میں ایندھن کی چوری کی شکایت، جبار خان اور عمر تحقیقات میں طلب
4 دن ago
وزیر بلدیات کے اچانک دورے، ناقص کارکردگی پر تحصیل مینجر سُتھرا پنجاب کامونکی اور ایف ایم او برطرف،ایم ڈی وکنٹریکٹرز کو وراننگ جاری
6 دن ago
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب زید بن مقصود کا پنڈی بھٹیاں کا دورہ،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
Related Articles
Asian Development Bank (ADB) Delegation Visits Punjab Local Government Academy (PLGA), Lahore! 🏢✨
1 ہفتہ ago
وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت صاف پانی اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
1 ہفتہ ago
پی ڈبلیو سی اے 12 ستمبر سے سیاحتی سیزن 2026 کا آغاز کرے گا،ہسٹری بائی نائٹ نئے پرفارمنسز کے ساتھ دوبارہ شروع
1 ہفتہ ago



