وزیراعلی پنجاب ہدایات پر عملدرآمد کرتے ہوئے کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے ڈی سی لاہور کیپٹن ریٹائرڈ علی اعجاز کے ہمراہ جنرل ہسپتال لاہور کا دورہ کیا۔ انہوں نے سرکاری ہسپتالوں میں مریضوں کیلئے طبی نگہداشت مانیٹرنگ و سہولیات کا جائزہ لیا۔ کمشنر لاہور نے جنرل ہسپتال کے تین فلورز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ایم ایس لاہور جنرل ہسپتال و ڈائریکٹر ایمرجنسی و سینئر ڈاکٹرز نے بریفنگ دی۔کمشنر لاہور نے جنرل ہسپتال ایمرجنسی ہیلپ ڈیسک، ریسیپشن کاونٹر، وہیل چیئر کاونٹرز، معلومات و راہنمائی کاونٹرز کا دورہ کیا۔ انہوں نے ہسپتال کی ایمرجنسی، پیڈز وارڈز، او پی ڈی ز، آٹوکلیو سنٹر کا تفصیلا دورہ کیا۔ کمشنر لاہور نے وارڈز میں موجود مریضوں سے مکمل نگہداشت و علاج کے بارے میں فیڈ بیک لیا۔ انہوں نے ہسپتال میں موجود خواتین و مرد مریضوں سے طبی سہولیات فراہمی بارے استفسار کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں۔کمشنر لاہور نے محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کی طبی سہولیات فہرست کے مطابق دستیاب طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ واش رومز، ہسپتال بی او پی برانچ، پارکنگ، ایمبولینس سروس کو ایس او پی ز کے مطابق چیک کیا۔ انہوں نے جنرل ہسپتال او پی ڈی کا خصوصی دورہ کیا مفت ادویات فراہمی کا جائزہ لیا۔کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان نے ہسپتال انتظامیہ کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ انفارمیشن و فسیلیٹیشن کاونٹرز پر مستعد سٹاف ہونا چاہئے مریضوں کو مکمل راہنمائی دیں۔ انہوں نے کہا کہ جنرل ہسپتال لاہور و پنجاب کا بڑا ہستال ہے طبی سہولیات ایس اوپیز پر کوئی کمپرومائز نہیں، ہسپتال سکیورٹی کو بہتر کریں سی سی ٹی وی کیمروں سے نگرانی میں کوئی تعطل نہ ہو، واش رومز ایریا و صفائی معیار کو بہتر کیا جائے۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ وزیراعلی پنجاب کی اولین ترجیح شہریوں کو صحت و علاج کی بہترین سہولیات فراہمی ہے، ہسپتالوں کو محکمہ صحت کی طبی سہولیات چیک لسٹ کے مطابق چیک کیا جارہاہے، لاہور ڈویژن میں پبلک ہیلتھ فسیلیٹیز کے اندرون و بیرون کی ڈیپ کیلننگ کو بھی مانیٹر کیا جارہا ہے۔
Read Next
3 گھنٹے ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کا میاں میر ہسپتال کا دورہ۔ اے سی کینٹ اور ڈی ڈی ایچ او ہیلتھ نے بریفنگ دی*
3 گھنٹے ago
کمشنر لاہور کا لال پل،ریلوے پل اور تاجپورہ بٹ چوک ایریاز میں جاری نکاسی آپریشن کا جائزہ
2 دن ago
*کمشنر لاہورڈویژن نعمان یوسف کا لکشمی، ہائیکورٹ چوک۔جی پی او اور قرطبہ چوک کا دورہ*
2 دن ago
سیلاب متاثرہ علاقوں میں امدادی کاروائیاں جاری،کمشنر لاہور نعمان یوسف کا پٹھان کالونی فیروزوالہ کا دورہ
2 دن ago
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت کھیوٹ تقسیم اور ریونیو امور پر اہم اجلاس*
Related Articles
*کمشنر لاہور نعمان یوسف کی زیر صدارت 40 ویں سینئر مینیجمنٹ کورس کے شرکاء کیلئے تعارفی سیشن۔ڈی سیز نے بریفنگ دی۔*
3 دن ago
*یوم استحصال کشمیر۔کمشنر لاہور نعمان یوسف اور ڈپٹی کمشنر لاہور کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ کی یکجہتی کشمیر ریلی*
3 دن ago




