ایڈمنسٹریٹر / ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان نے کہاہے کہ میونسپل تعلیمی اداروں کی بہتری کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائینگے’طلبہ کو بہترین تعلیمی سہولیات فراہم کرنا ترجیح ہے جس پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائیگا ‘ اساتذہ بچوں کو پوری ایمانداری کے ساتھ پڑھائیں ‘تینوں تعلیمی درسگاہوں میں اساتذہ کی کمی پوری کی جائیگی ‘میونسپل کانٹر سکول اینڈ کالجز کے دورے کئے جائینگے ‘ اس حوالے سے بروز جمعرات ایک اجلاس کا انعقاد کیا گیاتھا جس کی صدارت ایڈمنسٹریٹر / ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان نے کی جس میں میونسپل انٹر کالج بوائز وزیر باغ کے پرنسپل خالد رحمان ‘ میونسپل انٹر کالج شاہی باغ گرلز کی پرنسپل نصرت مطلوب جبکہ سٹی ڈسٹرکٹ ڈگری کالج کی پرنسپل سیدہ قدسیہ فیاض نے بھی شرکت کیں اس موقع پر تینوں میونسپل تعلیمی درسگاہوں کی پرنسپلز نے ایڈمنسٹریٹر پشاور کو اپنے اداروں کے بارے میں معلومات سے آگاہ کرتے ہوئے اپنے اپنے مسائل سے آگاہ کیا جس پر ایڈمنسٹریٹر / ڈپٹی کمشنر پشاور کیپٹن (ر) ثناء اللہ خان نے کہاکہ بچوں کو بہترین تعلیم کی سہولیات فراہم کرنا ترجیح ہے ‘ انہوں نے کہاکہ وہ تینوں تعلیمی درسگاہوںکے دورے کرینگے اور اگر کوئی اساتذہ بغیر اطلاع کی ڈیوٹی پر موجود نہ رہا تو اسکے خلاف سخت کارروائی کی جائیگی ۔انہوں نے تینوں تعلیمی درسگاہوں کے سربراہا ن کو ہرممکن تعاون کا یقین دلاتے ہوئے کہاکہ انکے تمام ممکن مسائل حل کئے جائینگے ۔
Read Next
16 گھنٹے ago
تجاوزات،کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور اور ضلعی انتظامیہ کا لاہوری گیٹ، چوک شادی پیر میں مشترکہ مڈنائٹ گرینڈ آپریشن
2 دن ago
کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور اور ضلعی انتظامیہ کا یکہ توت اور منڈابیر میں مڈنائٹ گرینڈ آپریشن
4 دن ago
پشاور میں تجاوزات کے مستقل خاتمے اور صفائی مہم کو کامیاب بنانے کے لئے کمشنر پشاور ڈویژن کیپٹن (ر) خالد محمود کی زیر صدارت اجلاس
5 دن ago
*اندرون شہرپشاور میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن،غیر قانونی تعمیرات مسمار*
1 ہفتہ ago
*پشاور میں تجاوزات کے خلاف گرینڈ آپریشن، غیر قانونی تعمیرات مسمار*
Related Articles
کمشنر پشاور کی زیر صدارت اہم اجلاس،رائٹ آف وے اور بلڈنگ بائی لاز پر سختی سے عمل درآمد کا فیصلہ
2 ہفتے ago
کیپٹل میٹروپولیٹن گورنمنٹ پشاور کے نئے ایڈمنسٹریٹر آفاق وزیر نے عہدے کا چارج سنبھال لیا، ادارے کو فعال اور خود کفیل بنانے کا عزم
3 ہفتے ago



