کمشنرلاہور محمد علی رندھاوا کی زیرِ صدارت لاہور میں جاری و مجوزہ ترقیاتی سکیموں اور اہداف کے تعین کے حوالے سے اجلاس کمشنر لاہور نے کہا کہ ہر صورت تمام محکموں کی ترقیاتی سکیموں کی جی آئی ایس میپنگ کی جائے گی جس سے کسی بھی ایریا میں ہونے والے ترقیاتی کاموں کی اوورلیپنگ نہیں ہوگی اور تمام ایریاز میں ترقیاتی سکیموں کا ڈیش بورڈ بھی بنایا جائے گا جس پر روزانہ کی پیشرفت کا جائزہ لیا جائے گا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ گلی،نالی،سائنیج اوربورڈرز سمیت دیگر تمام انٹروینشنز کے سٹینڈرڈز کو پورے لاہور میں یکساں رکھا جائے گا اور اس ضمن میں ایم سی ایل، ایل ڈی اے، واسا، لوکل گورنمنٹ اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ اورپبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے ترقیاتی سکیموں کی پروفائلنگ بھی مکمل کر لی ہے۔ انھو ں نے مزید کہا کہ لاہور شہر کے تمام ایریاز کو 9 زونز میں تقسیم کر کے سیوریج، ڈرینیج، روڈ و پی سی سی مرمت بحالی و پیچ ورک اور سٹریٹ لائٹ پر کام کیا جائے گا۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ ترقیاتی سکیمیں چھوٹی ہو ں یا بڑی کوالٹی کو یقینی بنایاجائے گا تاکہ آئندہ کئی سالوں بعد ہی مرمت و بحالی کی ضرورت پڑے۔ انھوں نے واضح کیا کہ ڈیڈلائنز کے مطابق تمام ایریاز کلیئر کیے جائیں گے اور اسی کے مطابق کام کی رفتار بھی طے کی جائے گی۔ اجلاس میں ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق،ڈی سی لاہور رافعہ حیدر، ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ جاوید رشید چوہان،ایم ڈی واسا غفران احمد،چیف انجینئر اسرار سعید،چیف انجینئر مظہر حسین خان اور چیف انجینئر ٹیپا اقرار حسین سمیت دیگر محکموں کے متعلقہ افسران نے شرکت کی۔
Read Next
1 دن ago
ڈپٹی کمشنرگوجرانوالہ نوید احمد کی زیرصدارت ڈسٹرکٹ پلاننگ اینڈ ڈیزائن کمیٹی کا اجلاس
1 دن ago
*مسیحی برادری کا پاکستان کی ترقی۔خوشحالی میں نہایت اہم کردار ہے۔کمشنر لاہورزید بن مقصود*
2 دن ago
*زیر ویسٹ مہم مکمل کیجائے۔اضلاع میں ریگولر صفائی کیلئے درکار مشینری و ہیومن ریسورس پلاننگ ٹھوس بنیادوں پر ہونی چاہئیے. کمشنر لاہور*
3 دن ago
کرسمس ڈے کی مناسبت سے ڈی سی آفس میں کیک کاٹنے کی تقریب، ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا نے مسیحی برادری کے ہمراہ کیک کاٹا
4 دن ago
کمشنر سلوت سعید کی زیرصدارت فیصل آباد ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا اجلاس،ترقیاتی کاموں پر پیشرفت کا جائزہ
Related Articles
وزیر صحت خواجہ عمران نذیر و ڈی سی لاہور سید موسیٰ رضا کی زیر صدارت خصوصی انسداد پولیو مہم کی پانچویں روز کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
4 دن ago
کمشنر سلوت سعید کی زیرصدارت واسا فیصل آباد کا اجلاس ،واسا کی میگا ترقیاتی سکیموں پر محکمانہ اقدامات میں سست روی پر تشویش کا اظہار
4 دن ago
کمشنر گوجرانوالہ نوید حیدر شیرازی اور ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ نوید احمد کا تاریخی حویلی مہاراجہ رنجیت سنگھ کا دورہ
5 دن ago
*کمشنر لاہور نے ریلوے اسٹیشن خارجی راستے پر مسافر بچوں کو خود چیک کیا، پولیو مارکنگ دیکھی، والدین سے بات چیت*
7 دن ago