ایل ڈبلیو ایم سی کا لاہور کی 42یونین کونسلز کو صفائی میں ماڈل بنانے کا فیصلہ، 3 ہزار نئے سینٹری ورکرز کی بھرتی،مانیٹرنگ افسران کی تعیناتی،نوٹیفیکشن

ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے لاہور میں صفائی کے بہترین نظام کے لیے موثر اقدامات کئے جا رہے ہیں۔اس مقصد کے حصول کے لیے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نے شہر کی 42یونین کونسلز کو صفائی کے حوالے سے ماڈل بنانے کا فیصلہ کر لیا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ستھرا پنجاب ویژن پر عملدرآمد یقینی بناتے ہوئے 42 یونین کونسلز میں مانیٹرنگ افسران تعینات کر دئیے گئے ہیں۔

شہر میں صفائی کے نظام کو مزید بہتر بنانے کیلئے 3 ہزار نئے سینٹری ورکرزکی بھرتیاں کی جا رہی ہیں۔ایل ڈبلیو ایم سی کے افسران یونین کونسلز کو ماڈل بنانے کے ذمہ دار ہوں گے۔ایل ڈبلیو ایم سی ایچ آر ڈیپارٹمنٹ نے مانیٹرنگ افسران کو ذمہ داریاں تفویض کر نے کا باقاعدہ نوٹیفیکشن بھی جاری کر دیا ہے۔جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے یونین کونسل 200کی ذمہ داری خود لے لی ہے اور ڈپٹی سی ای او محمد اورنگزیب یونین کونسل 208،چیف فنانشل افیسر طلال چاند یوسی 223 کے ذمے دار ہونگے جبکہ جنرل مینجر پروکیورمنٹ اشب ملک یوسی 73کی نگرانی کریں۔بہترین صفائی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے تمام مانیٹرنگ افسران دس روزمیں یونین کونسلز کا روزانہ دورہ کرنے کے پابند ہوں گے۔یونین کونسلز میں موجود کمرشل مارکیٹس،پبلک مقامات،سکول کالجز مساجد، پارکس و قبرستان کے گرد صفائی کروانے اور آگاہی مہم چلانے کے ذمہ دار ہوں گے جبکہ گھر گھر کوڑا کلیکشن کروانے اوراوپن پلاٹس کو کوڑا کلیکشن کے بعد زیروویسٹ رکھنے کے بھی پابند ہونگے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button