پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی کے زیر انتظام دو روزہ پنجاب لائیو سٹاک شو کا انعقاد

پنجاب کیٹل مارکیٹ مینجمنٹ اینڈ ڈویلپمنٹ کمپنی حکومت پنجاب کے زیر انتظام دو روزہ پنجاب لائیو سٹاک شو کا انعقاد کیا گیا۔۔۔۔۔

مویشی پال فارمرز کی حوصلہ افزائی کیلئے خوبصورت مویشیوں کے منفرد مقابلوں اور تقریبات سے سجارنگا رنگ میلہ۔

خوبصورت بیلوں کے مقابلے میں محمد منیر کا شیر گوجرانوالہ بیل نے پہلی پوزیشن حاصل کی جبکہ عبدالرحمان اور سیٹھ حسن نے دوسری پوزیشن حاصل کی اور تیسری پوزیشن عبدالمنعم کے بیل کے نام رہی۔ لائیو سٹاک شو میں مہمان خصوصی سیکریٹری لائیو اسٹاک پنجاب ثاقب عطیل نے خصوصی شرکت کی۔چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی ایم ایم ڈی سی لاہور ڈویژن جازب سعید، جی ایم ایڈمن پنجاب کرنل ریٹائرڈ شہزاد خالد، قیصر کھوکھر، شہزادہ خرم، ملک کاشف، اکبر رضا، ترجمان پنجاب کیٹل کمپنی شیخ اسد ظفر سمیت دیگر افسران موجود تھے۔لائیو سٹاک شو میں ن لیگی رہنما سجاد حیدر گجر، صدر بفلو buffloایسویشن علی عمران، جنرل سیکریٹری سمی اللہ موجود تھے۔شو میں پنجاب بھر سے آئے 16 بیلوں کے درمیان خوبصورتی کا مقابلہ کروایا گیا۔ شو میں لائیوسٹاک سے منسلک لوگوں کے لیے آگاہی سیمینار کا انعقاد بھی کیا گیا۔ آگاہی سیمیناز میں شہریوں کو مشینری اور جانوروں کی پرورش میں جدید طرزعمل کو اپنانے سے فوائد بتائے گئے۔ لائیو سٹاک شو میں ملک بھر سے آئے خوبصورت جانوروں کی نماش کی گئیں۔ میلہ میں آنے والے شرکا ء نے گھوڑوں اور اونٹ کا روایتی رقص دیکھ کر محظوظ ہوئے۔ بچوں میں لائیوسٹاک کی دلچسپی کے لیے معلوماتی کوئیز کے مقابلے کروائے گئے اور انعامات تقسیم کیے گئے۔میلہ میں بچوں کے درمیان دودھ پینے کے مقابلہ بھی ہوا اور انعامات بھی تقسیم کیے گئے۔دودھ کی پیداوار کا مقابلہ جس میں (بھینس گائے اونٹنی) پہلی پوزیشن پانچ لاکھ،دوسری تین لاکھ اور تیسری دو لاکھ روپے ہے کی پہلی پکی چوائی ہوچکی ہے جبکہ دوسری پکی چوائی کل کی جائے گی۔ خوبصورتی کا مقابلہ (نیلی راوی سانڈ، بیل،اونٹ) دو لاکھ،ڈیرھ لاکھ اور ایک لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔وزن کا مقابلہ(بکرا،چھترا) ایک لاکھ،پچاس ہزار اور بیس ہزار مقرر کی گئی ہے۔دودھ کی پیداوار کا مقابلہ (بکری، بھیڑ) ایک لاکھ، پچاس ہزار اور بیس ہزار مقرر کی گئی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button