وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوامی ریلیف کی فراہمی کا مشن جاری ہے،سیکرٹری پرائس کنٹرول ڈاکٹر کرن خورشید نے پنجاب سہولت بازار اتھارٹی ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا، ڈی جی پنجاب سہولت بازار اتھارٹی کی جانب سے اتھارٹی کی ورکنگ پر تفصیلی بریفنگ دی گئی،پنجاب کے 25 اضلاع میں 36 سہولت بازاروں سے عوام کو ریلیف کی فراہمی جاری ہے،11 اضلاع میں نئے اسٹیٹ آف دی آرٹ سہولت بازار تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں، سیکرٹری پرائس کنٹرول نے زیر تعمیر سہولت آن دی گو بازاراں کی تکمیل کیلئے اکتوبر کی ڈیڈ لائن مقرر کردی، انہوں نے سہولت بازاروں کے گرد فری ہوم ڈلیوری سروس کا دائرہ کار بڑھانے اور سخت مانیٹرنگ کی بھی ہدایت کی، سہولت بازاروں میں اشیاء کے معیار کا جائزہ لینے کیلئے پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ٹیمیں سرپرائز وزٹ کریں گی، سیکرٹری پرائس کنٹرول نے 105تحصیلوں میں سہولت بازاروں سے متعلق جلد رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عام آدمی کو ریلیف کی فراہمی کیلئے ہر ممکن وسائل فراہم کیے جائیں گے۔
Read Next
24 گھنٹے ago
کرپشن کے خلاف کارروائیوں میں 79 کروڑ 96 لاکھ 44 ہزار روپے کی بڑی ریکوری ہوئی ہے،سیکرٹری فوڈ سیفٹی ڈاکٹر کرن خورشید
6 دن ago
*Punjab reports over 19,500 overcharging cases in one week*
2 ہفتے ago
فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کے ذیلی اداروں کی کارکردگی مزید موثر بنانے کے لئے قوانین میں اہم ترامیم کی جارہی ہیں، ڈاکٹر کرن خورشید
3 ہفتے ago
پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کاہنہ کاچھا،ملتان اور فیصل آباد میں "منڈی مارٹ” کے فلیگ شپ منصوبے کا باقاعدہ آغاز کر دیا
3 ہفتے ago
جدید ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کے ذریعے ملاوٹ شدہ اشیائے خور و نوش کی فوری نشاندہی ممکن ہو گئی- ڈاکٹر کرن خورشید
Related Articles
سیکیورٹیز اینڈ پرائس کنٹرول قانون میں ترمیم کے تحت اپیل کمیٹی کی تشکیلِ نو کی جارہی ہے-سلمی بٹ
اگست 18, 2026
پنجاب فوڈ اتھارٹی تقرروتبادلے،سید اسد رضا ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر،راو پرویز ایڈیشنل ڈی جی ٹیکنیکل،ضمیر احمد ایڈیشنل ڈی جی لائسنسنگ تعینات
اگست 18, 2026
بادامی منڈی کے توسیعی و بحالی منصوبے کے لئے 27 کروڑ 60 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے،ڈاکٹر کرن خورشید
اگست 12, 2026


