*کمشنر لاہور کا لاہور تا ننکانہ صاحب موٹروے کے اردگرد ایریاز میں فصلوں کے مڈھ جلانے کیخلاف کارروائیوں کا جائزہ.*

کمشنر لاہور زید بن مقصود نے انسداد سموگ کے حوالے سے لاہور تا ننکانہ صاحب موٹروے کا دورہ کیا۔ موٹروے اردگرد کے ایریاز میں فصلوں کی باقیات جلانے کے خلاف محکمہ زراعت و ریونیو سٹاف کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔۔ انہوں نے محکمہ زراعت اور ریونیو کو فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام اضلاع پٹرولنگ سکواڈز کو متحرک رکھیں، ایک ضلع دوسرے ضلع کو فوری آگاہ کرے۔ کمشنر لاہور کو بریفنگ دی گئی ہے کہ ٹیمیں راونڈ دی کلاک موٹروے ایریا اور اندروں علاقوں میں پٹرولنگ کررہی ہیں جس پر کمشنر لاہور نے فصلوں کی باقیات کو آگ لگانے والے عادی افراد کی فہرستیں تیار کرنے کی ہدایت دی ہے، حکومت پنجاب انسداد سموگ کیلئے ہر ممکمن اقدامات کررہی ہے، شہریوں کا تعاون ناگزیر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button