ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایات پر ایل ڈی اے ٹیموں کا غیرقانونی کمرشل عمارتوں اور کمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر بھرپور آپریشن جاری ہے۔غیرقانونی کمرشل عمارتوں وکمرشل فیس نادہندگان املاک کے خلاف جاری آپریشن میں ایل ڈی اے ٹیموں نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کر کے 200املاک سربمہرکر دیں۔
ایل ڈی اے ٹیموں نے گلبرگ، فیصل ٹاؤن،نیومسلم ٹاؤن،واپڈا ٹاؤن، چائنہ سکیم گجرپورہ، سبزہ زار، کالج روڈ، ٹاؤن شپ میں کارروائیاں کیں۔گلبرگ، فیصل ٹاؤن میں 36،نیو مسلم ٹاؤن17،واپڈا ٹاؤن میں 27، سبزہ زار میں 25،کالج روڈ ٹاؤ ن شپ میں 80املاک سیل کر دیں۔چائنہ سکیم گجرپورہ میں غیرقانونی کمرشل استعمال، کمرشل فیس کی عدم ادئیگی پر13شادی ہال و مارکی سائٹس سربمہر کر دیں۔سیل کی گئی املاک میں شادی ہال، مارکی، نجی سکول، دفاتر، کیفے،بیکری، ریستوران،گراسری سٹور، سیلون، دکانیں ودیگر شامل ہیں۔ آپریشن سے پہلے ان املاک کو متعدد نوٹسز دیئے گئے تھے۔آپریشن چیف ٹاؤن پلانرون اسد الزمان اور چیف ٹاؤن ٹاؤن پلانر ٹو اظہر علی کی زیر نگرانی کیا گیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کی ہدایت پر شہر میں غیرقانونی کمرشل عمارتوں /کمرشل فیس نادہندگان کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری ہیں۔