ڈپٹی کمشنر لاہور سید موسیٰ رضا کی قیادت میں ضلعی انتظامیہ نے شہر کو صاف ستھرا بنانے کے مشن کو اپنی اولین ترجیح قرار دیتے ہوئے مختلف علاقوں کے دوروں کا سلسلہ شروع کیا ہے۔ حال ہی میں تحصیل واہگہ کے دورے کے دوران ڈی سی لاہور نے جلو موڑ، اتوکی اعوان، جی ٹی روڈ، گوپال سنگھ والا اور اطراف میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ چیف آفیسر ایم سی ایل، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل، اسسٹنٹ کمشنر واہگہ محمد عامر بٹ اور دیگر حکام کی موجودگی میں کیے گئے اس دورے کے دوران انتظامی خلاء اور صفائی کی ناقص صورتحال پر شدید برہمی کا اظہار کیا گیا۔ انتظامیہ نے واضح کیا کہ کلین لاہور مشن کی کامیابی کے لیے ہر سطح پر مسلسل کوششیں جاری ہیں اور ناقص صفائی اور تجاوزات کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی اپنائی جا رہی ہے۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے ایل ڈبلیو ایم سی کو ہدایت دی کہ صفائی کا نظام بہتر بنایا جائے اور شہر بھر میں موثر صفائی یقینی بنائی جائے۔ معمولات زندگی کے آغاز سے قبل صفائی کے انتظامات مکمل کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا گیا کہ گھر گھر سے کوڑا اٹھانے کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری رکھا جائے۔ واسا کو سیوریج اور نکاسی آب کے مسائل کا فوری حل کرنے کی ہدایت دی گئی جبکہ شہر سے بینرز، پوسٹرز اور ہر قسم کی وال چاکنگ کا فوری خاتمہ کرنے کا حکم دیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر لاہور نے واضح کیا کہ اپنے فرائض میں غفلت برتنے والے افسران اور اہلکاروں کے ساتھ کوئی رعایت نہیں ہوگی اور احتساب کا عمل جاری رہے گا۔
Read Next
17 گھنٹے ago
ڈپٹی کمشنر لاہور نے انفورسمنٹ انسپکٹرز کے نئے آرڈر جاری کر دیئے،تجاوزات کے خاتمے کیلئے عملہ رات 3 بجے تک پٹرولنگ پر مامور
20 گھنٹے ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف واہگہ زون میں آپریشن،دو مسمار،تین سربمہر
2 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا داتا گنج بخش زون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف آپریشن،3 مسمار،دو سربمہر
2 دن ago
ایم سی ایل کے شعبہ ریگولیشن کا اوور چارجنگ کے خلاف اندرون لاہور آپریشن،زائد پارکنگ فیس وصول کرنے پر10 افراد گرفتار
3 دن ago
قبائلی اضلاع نے بھی ایسا بدترین کرفیو نہیں دیکھا، جیسا آج مریم صفدر کی جعلی حکومت میں لاہور میں لگایا گیا،محمد سہیل آفریدی
Related Articles
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ پلاننگ کا غیر قانونی تعمیرات کے خلاف سمن آباد زون میں آپریشن،7 سیل،دو جزوی مسمار
3 دن ago
سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی شہریار عارف خان کی ہدایت پر عزیز بھٹی ٹاؤن تاج باغ میں ریلوے ٹریک کے اطراف پڑے ملبے اور کوڑے کو کلئیر کرنے کے لیے 24 گھنٹےکا الٹی میٹم
4 دن ago
بلدیہ عظمٰی لاہور شعبہ ریگولیشن کا تحصیل کینٹ،صدر،واہگہ اور شالیمار میں تجاوزات کے خلاف بھرپور آپریشن
1 ہفتہ ago


