وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں ایک اجلاس کے دوران مثالی گاؤں پروگرام کا جائزہ لیا گیا ہے۔ سیکرٹری لوکل گورنمنٹ شکیل احمد میاں، سیکرٹری عملدرآمد وزیراعلی آفس، سپیشل سیکرٹری شاہد زمان لک، ایڈیشنل سیکرٹری مہرین فہیم عباسی، چیف ایگزیکٹو آفیسر پنجاب رورل میونسپل سروسز کمپنی(پی آر ایم ایس سی ) خرم پرویز اور دیگر نے شرکت کی۔وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ وزیراعلی مریم نواز شریف کی نگرانی میں مثالی گاؤں آگے بڑھ رہا ہے۔ انشااللہ ماہ رواں جولائی میں مختلف تحصیلوں کے 40 دیہات میں ترقیاتی کام مکمل ہوجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پی آر ایم ایس سی ٹائم لائن پر عملدرآمد یقینی بنا رہی ہے۔ 31 دسمبر تک پہلے مرحلے میں 485 دیہات کو مثالی گاؤں میں تبدیل کر دیا جائے گا۔ وزیر بلدیات نے کہا کہ ہر مثالی گاؤں میں تمام ضروری میونسپل خدمات مہیا کی جا رہی ہیں۔ یہ بات نہایت خوش آئند ہے کہ جن دیہات میں کام ہو رہا ہے وہاں کی آبادی کا فیڈبیک بہت اچھا آ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت کی طرف سے مثالی گاؤں پروگرام کیلئے تمام ممکنہ وسائل کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ پی آر ایم ایس سی نے اختتام پذیر مالی سال کے فنڈز کا تقریبا 100 فیصد استعمال کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہر مثالی گاؤں میں گلیاں پختہ کی جائیں گی، سٹریٹ لائٹس نصب ہونگی۔ چلڈرن پارک بننے بچوں کو جھولوں جیسی تفریح میسر آئے گی۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ دیہی آبادی کو شہروں جیسے سہولیات مہیا کرنا ایک منفرد منصوبہ ہے۔ مثالی گاؤں کا دائرہ کار بتدریج وسیع کیا جائے گا۔ اگلے مرحلے میں 7500 دیہات کا انتخاب ہوگا۔
Read Next
12 گھنٹے ago
*محکمہ بلدیات پنجاب نے اقبال فرید کی گریڈ 20 میں مستقل ترقی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا*
22 گھنٹے ago
وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیر صدارت اجلاس،ممکنہ سموگ خطرات سے نمٹنے کیلئے قبل از وقت اقدامات پر غور
3 دن ago
ایل ڈبلیو ایم سی سرکل-2 میں ایندھن کی چوری کی شکایت، جبار خان اور عمر تحقیقات میں طلب
5 دن ago
وزیر بلدیات کے اچانک دورے، ناقص کارکردگی پر تحصیل مینجر سُتھرا پنجاب کامونکی اور ایف ایم او برطرف،ایم ڈی وکنٹریکٹرز کو وراننگ جاری
7 دن ago
سیکرٹری لوکل گورنمنٹ پنجاب زید بن مقصود کا پنڈی بھٹیاں کا دورہ،ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ
Related Articles
Asian Development Bank (ADB) Delegation Visits Punjab Local Government Academy (PLGA), Lahore! 🏢✨
1 ہفتہ ago
وزیر ہاؤسنگ اینڈ اربن ڈویلپمنٹ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت صاف پانی اتھارٹی کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس
1 ہفتہ ago
پی ڈبلیو سی اے 12 ستمبر سے سیاحتی سیزن 2026 کا آغاز کرے گا،ہسٹری بائی نائٹ نئے پرفارمنسز کے ساتھ دوبارہ شروع
1 ہفتہ ago



