ہنزہ گوجال کے علاقے سرتیز کے عوام کے لئے دی گئی 33 ہزار ملین روپے کی واٹر سپلائی اسکیم ٹینڈر مراحل پر پہنچ گئی،اس منصوبے کے تکمیل سے سرتیز گوجال کے عوام کو درپیش پانی کا مسلہ حل ہو جائے گا اور عوام مشکلات سے نکل کر ترقی کی راہ گامزن ہونگے۔ان خیالات کا اظہار معاون خصوصی برائے اطلاعات گلگت بلتستان ایمان شاہ نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے اس منصوبے کے حوالے سے مذید کہا کہ سرتیز گوجال واٹر سپلائی اسکیم 3 کروڑ 33 لاکھ روپے کی خطیر رقم سے مکمل ہوگی، گوجال سرتیز کے علاقے تک لفٹ پمپ کے ذریعے پانی پہنچانے کا یہ منصوبہ نہ صرف عوامی نوعیت کا ایک اہم ترین منصوبہ ہے بلکہ سرتیز گوجال عوام کی سب سے بنیادی ضرورت کا واٹر سپلائی منصوبہ ہے،اس علاقے میں پانی کی کمی وجہ سے عوام کو سخت مشکلات کا سامنا تھا جس کو مدنظر رکھتے ہوئے اس منصوبے بابت متعلقہ اداروں میں جو پیپر ورک پر کام ہو رہا تھا اب اس کو آخری شکل دیا گیا ہے، آئندہ چند روز میں باقاعدہ عوام کو خوشخبری ملی گی، کیونکہ گوجال سے سرتیز تک لفٹ پمپ واٹر منصوبے کا ٹینڈر ہونے جا رہا ہے۔انھوں نے کہا کہ اس منصوبے کے حوالے سے متعلقہ محکمہ نے باقاعدہ 26 نومبر کو 33 ملین روپے کی ترقیاتی سکیم گوجال سے سرتیز تک واٹر منصوبہ کے نفاذ کے لئے باقاعدہ انتظامی منظوری سے آگاہ کر دی گئی ہے جبکہ اس کی منظوری گلگت بلتستان ڈیپارٹمنٹل ڈویلپمنٹ ورکنگ کمیٹی نے بھی دی ہے اور اس منصوبے سے متعلق گزشتہ ماہ 10 اکتوبر 2024 کو سکریٹری کمیونیکیشن اینڈ ورکس ڈیپارٹمنٹ گلگت بلتستان کی صدارت میں ہونے والے اجلاس میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ کے ذریعے تفویض کردہ اختیارات کی روشنی میں سرتیز گوجال واٹر سپلائی اسکیم کا یہ مرحلہ اب جا کر ٹینڈر کے مراحل داخل ہونے والا ہے ابھی اس منصوبے کا ٹینڈر کرنے کیلئے متعلقہ محکمہ نے منظوری دینا باقی ہے جس کی منظوری کے بعد باقاعدہ ٹینڈر ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ٹینڈر کے بعد کام میں تیزی لاتے ہوئے اس منصوبے کو جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے گا تاکہ علاقے کی عوام کا یہ درینہ خواب پورا اور پانی جیسا نعمت سے سرتیز گوجال عوام مستفید ہو سکیں۔
Read Next
5 گھنٹے ago
وزیر اعلیٰ امجد حسین کو ڈائریکٹر جنرل گلگت ڈویلپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے کنوداس واٹر سپلائی منصوبے کے حوالے سے بریفنگ
5 گھنٹے ago
*وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین سے انجمن امامیہ کے نمائندہ وفد کی ملاقات*
1 دن ago
*گلگت بلتستان کابینہ نے مالی سال 2026-27کا 218 ارب روپے حجم کا بجٹ منظور کر لیا۔*
1 دن ago
گلگت شہر میں صفائی کے نظام کو مزید موثر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے خصوصی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح
2 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت تالی داس سیلاب متاثرین کو درپیش مشکلات کے حل سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
Related Articles
میڈیا ورکرز کو حکومت کی مقرر کردہ کم از کم اجرت کے مطابق تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
2 دن ago
وزیراعلیٰ گلگت بلتستان کی ہدایت پر ٹینکرز ایسوسی ایشن سے کامیاب مذاکرات، ایندھن کی ترسیل بحال
4 دن ago



