کمشنر لاہور ڈویژن زید بن مقصود کی زیر ہدایت کھادوں کی فراہمی، گندم کاشت اہداف، اور فیلڈ ٹاسک فورس کے حوالے سے اجلاس منعقد ہوا۔ ایڈیشنل کمشنر لاہور ڈویژن حامد محمود ملہی نے اجلاس کی صدارت کی اور شیخوپورہ، ننکانہ، قصور اور لاہور میں گندم بوائی اہداف کا جائزہ لیا محکمہ زراعت نے گندم کی کاشت اور بوائی کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ
لاہور ڈویژن میں گندم کی 13 لاکھ 33 ہزار ایکڑ پر کاشت کا ہدف ہے، جس میں سے ابتک 12 لاکھ 94 ہزار ایکڑ پر کاشت ہو چکی ہے، جو پچھلے سال سے مقابلتاً زیادہ ہے، گندم کی بوائی جاری ہے، لاہور میں گندم بوائی کی 1لاکھ 14ہزار ایکڑ ہدف کے مطابق ہدف آئندہ کچھ دنوں میں مکمل ہو جائے گا، پچھلے سال کے آج کی تاریخ تک کے تقابلی جائزہ کی مطابق بوائی تسلی بخش جاری ہے۔ ایڈیشنل کمشنر حامد ملہی نے کہا ہے کہ لاہور ڈویژن میں یوریا کھاد اور بیجوں کی فراہمی، دستیابی وافر ہے اور ڈیمانڈ کیمطابق مارکیٹ میں موجود ہے، پرائس ہائیکنگ بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ جعلی کھادوں و زرعی ادویات کیخلاف کریک ڈاون جاری رہے گا، کسان کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، پولیس اور پراسیکیوشن کو تمام چالان مکمل کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔ اجلاس میں ڈائریکٹر زراعت شیر محمد شیراوت سمیت پراسیکیوشن، پولیس اور لاہور ڈویژن کے تمام زراعت افسران نے شرکت کی۔