وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن، مؤثر پالیسیوں اور بہتر انتظامی حکمتِ عملی کے باعث واسا لاہور نے ریونیو کولیکشن کے شعبے میں تاریخ رقم کر دی ہے۔ مالی نظم و ضبط اور مربوط ریکوری اقدامات کے تحت واسا لاہور نے دسمبر 2025 میں اپنی تاریخ کی سب سے زیادہ ریونیو کولیکشن حاصل کی۔ بریفنگ کے مطابق واسا لاہور نے دسمبر 2025 کے دوران 1 ارب 80 کروڑ روپے سے زائد کی ریکارڈ ریونیو کولیکشن کی، جو ادارے کی تاریخ میں ایک نمایاں سنگِ میل ہے۔منیجنگ ڈائریکٹر واسا لاہور غفران احمد نے اس شاندار کارکردگی پر تمام ڈائریکٹرز، ریونیو ونگ کے افسران اور عملے کو بھرپور شاباش دیتے ہوئے کہا کہ یہ تاریخی کامیابی افسران و عملے کی خصوصی محنت، لگن اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔ ایم ڈی واسا کا کہنا تھا کہ مستقبل میں بھی اسی جذبے، محنت اور عزم کے ساتھ ریونیو کولیکشن میں مزید اضافہ ممکن بنایا جائے گا۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ریکوری کے عمل کو مزید بہتر بناتے ہوئے مربوط اور مؤثر حکمتِ عملی پر عملدرآمد جاری رکھا جائے تاکہ ادارے کے مالی وسائل میں مسلسل اضافہ ہو سکے۔انہوں نے مزید بتایا کہ واسا لاہور اپنے وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے ملازمین کی تنخواہوں، بجلی کے بلوں، سیوریج سسٹم کی بحالی اور دیگر ضروری اخراجات باقاعدگی سے ادا کر رہا ہے۔ رواں برس واسا لاہور اپنے ہی وسائل استعمال کرتے ہوئے شہری علاقوں میں اربن فلڈنگ کے خاتمے کے لیے مزید 3 واٹر اسٹوریج ٹینکس تعمیر کرنے جا رہا ہے، جو مون سون کے دوران نکاسی آب کے نظام کو مؤثر بنانے میں اہم کردار ادا کریں گے۔
Read Next
1 گھنٹہ ago
*حسن اخلاق ،دنیا و آخرت میں عزت و بھلائی کی کنجی ہے۔ صوبائی وزیر بلال یاسین*
1 دن ago
عیدالاضحیٰ سے قبل کالعدم تنظیموں کی فہرست کی تمام اضلاع میں مکمل تشہیر یقینی بنائی جائے،وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین
3 دن ago
*میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کی سربراہی میں کے ڈبلیو ایس سی کے وفد کی واسا پنجاب ہیڈکوارٹر امد*
4 دن ago
*حکومت پنجاب کا کم آمدن خاندانوں کیلئے کمیونٹی ڈویلپمنٹ منصوبہ شروع کرنے کا فیصلہ*
4 دن ago






