وزیراعلی مریم نواز شریف کی قائم کردہ خصوصی کمیٹی کا اجلاس وزیر بلدیات ذیشان رفیق کی زیرصدارت سول سیکرٹریٹ میں ہوا۔ کمیٹی کے شریک کنوینر، وزیر زراعت سید عاشق کرمانی، ایڈووکیٹ جنرل، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ، سیکرٹری لا اور متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران زرعی اراضی کا غیرضروری کمرشل استعمال ریگولیٹ کرنے کی تجاویز پر غور کیا گیا۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر بلدیات ذیشان رفیق نے کہا کہ زراعت پنجاب کی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔ زرعی اراضی کے پلاننگ کے بغیر کمرشل استعمال کی موثر مانیٹرنگ ضروری ہے۔ وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف اراضی کے دانشمندانہ استعمال کا مربوط طریقہ کار چاہتی ہیں۔ اس حوالے سے ضروری ہوا تو نئی قانون سازی بھی کی جا سکتی ہے۔ ذیشان رفیق نے کہا کہ رئیل اسٹیٹ بزنس سے بڑی تعداد میں لوگوں کا روزگار وابستہ ہے۔ نئی قانون سازی کرتے ہوئے اس بات کا خیال رکھنا ضروری ہے کہ اراضی کے زرعی اور کمرشل استعمال میں توازن لایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہائوسنگ سوسائٹیز کی رجسٹریشن کا ٹھوس میکانزم ہونا چاہیئے۔ اجلاس کے دوران ایڈووکیٹ جنرل، سیکرٹری لوکل گورنمنٹ اور سیکرٹری لا نے کمیٹی کو مختلف قانونی پہلوئوں پر بریفنگ دی۔ دو ذیلی کمیٹیوں کی رپورٹس بھی پیش کی گئیں۔ اس موقع پر وزیر زراعت سید عاشق حسین کرمانی نے کہا کہ بڑھتی رہائشی ضرورت پوری کرنے کیلئے دستیاب اراضی کے اکانومی استعمال کو یقینی بنانا اور بلند عمارتوں کے کلچر کی طرف جانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ غیر قانونی ہائوسنگ سکیموں کو قانون کے دائرے میں لانا ضروری ہے تاکہ عوام کے رئیل اسٹیٹ بزنس پر اعتماد میں اضافہ ہوسکے۔
Read Next
15 گھنٹے ago
پاک امریکہ تعلقات کے اگلے باب کو آگے بڑھنا چاہیے.:مریم نواز شریف
2 دن ago
*وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے پانچ دن کے اندر اندر صوبے بھر میں صاف پانی کی فراہمی کا فول پروف پلان طلب کر لیا۔*
2 دن ago
پنجاب کے متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،زید بن مقصود سیکرٹری بلدیات،شکیل احمد میاں سیکرٹری زراعت تعینات
3 دن ago
*Punjab setting benchmarks in governance and progress, says CM Punjab*
3 دن ago
Punjab launches 77 electric buses on 17 routes across seven more districts
Related Articles
پنجاب بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے،احمد عثمان جاوید ایم ڈی پی ایچ اے لاہور،مجاہد عباس ڈپٹی سیکرٹری لوکل گورنمنٹ تعینات
3 دن ago
پنجاب،متعدد صوبائی سیکرٹریز تبدیل،افتخار علی ساہو ایڈیشنل چیف سیکرٹری،محمد جہانزیب سیکرٹری سروسز تعینات
4 دن ago
حکومت پنجاب نے چھ اسسٹنٹ کمشنرز کے تقرروتبادلے کے احکامات جاری کر دیئے،اے سی فیروز والا اور ٹیکسلا کو او ایس ڈی بنا دیا گیا
4 دن ago
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف نے ریپ،بچوں سے زیادتی اور بدعنوانی کے مکمل خاتمے کے لئے فول پروف پلان طلب کر لیا
4 دن ago

