بچوں کی اچھی صحت ہی روشن مستقبل کی ضمانت ہے۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کی جانب سے گورنر ہاؤس بوائز سکول میں سکول نیوٹریشن پروگرام کے تحت سیمینار منعقد کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے سکول نیوٹریشن پروگرام کا افتتاح کیا، اس موقع پر گورنر پنجاب نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا سکول نیوٹریشن پروگرام کسی نعمت سے کم نہیں؛ اشد ضرورت ہے، ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی بچوں کی صحت کے حوالے سے لگن اور محنت کامیابی کی ضمانت ہے، چھوٹے بچوں کی مفت سکریننگ اور 2 ماہ کیغذائیت سے بھرپور فوڈ دینا اچھا قدم ہے، فوڈ نیوٹریشن پر مکمل توجہ درکار ہے، جامع پالیسی بنا کر ہی قابو پایا جاسکے گا،

سردار سلیم حیدر خان نے کہا پائلٹ پراجیکٹ کے تحت سکول میں زیر تعلیم بچوں تک معیاری فوڈ پہنچایا جائے گا، ہمارے بچے گھر کے کھانے کی نسبت بازاری کھانوں کو پسند کرتے ہیں، چھوٹی عمر میں شوارما برگر پیزا کی بجائے دودھ دہی مکھن کھانے چاہیے، گورنر پنجاب کا کہنا تھا والدین کو تعلیم دینا ایک بڑا چیلنج ہے، پنجاب فوڈ اتھارٹی کا پلان دیکھ کر خوشی ہوئی،اچھی صحت بنانے کے لیے خوراک کے اوقات کو ملحوظ خاطر رکھنا بھی ضروری ہے، غذائی کمی کا شکار بچے کبھی بھی اس مقام تک نہیں پہنچ پاتے جسکے وہ حقدار ہوتے ہیں،پریشانی کا عالم ہے کہ 40فیصد بچے سٹنٹنگ کا شکار، 28 فیصد ٹیسٹنگ اور 30فیصد بچوں کا قد عمر کے لحاظ سے کم ہے،بچوں کی خوراک میں گوشت دالیں، سبزی، فروٹس کو شامل کرنا ضروری ہے، سردار سلیم حیدر خان نے سفارش کرتے ہوئے کا فوری طور پر سکول نیوٹریشن پروگرام کا پنجاب بھر میں دائرہ کار پھیلا دیں، میری اور گورنر ہاؤس کی تمام سپورٹ پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ساتھ ہے علاوہ ازیں ڈی کی پنجاب فوڈ اتھارٹی نے کہا ایٹ سیف کڈز کیمپین کے فوری بعد سکول نیوٹریشن پروگرام کے آغاز کی ضرورت محسوس کی گئی،25 سرکاری سکولوں کے 38 ہزار بچوں پروگرام میں شامل کیا گیا ہے،بچوں کی سکریننگ رپورٹس والدین، سکول ایڈمنسٹریشن، سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کو بھیجی جائیں گی۔ سکول نیوٹریشن پروگرام کے تحت ہر سکول میں کوارڈینیشن کمیٹی بنائی گئی ہے، پنجاب فوڈ اتھارٹی آفیسرز نے اپنی تنخواہ میں سے بچوں کے لیے لنچ باکس تیار کروائے،بچوں کی صحت کا فگر الارمنگ ہے، فوری ایمرجنسی اقدامات کرنے ہوں گے،اب تک 10ہزار بچوں کی سکریننگ مکمل، 700بچے غذائی کمی سے شدید متاثر ہیں، بچوں پر توجہ نہ دی تو قد کیساتھ ساتھ ذہنی نشوونما بھی متاثر ہوسکتی ہے، بچوں کے تعلیمی نصاب میں نیوٹریشن پر ایک مضمون شامل کرنے کے حوالے سے بھی اقدامات کیے جارہے ہیں، ڈی جی فوڈ اتھارٹی نے عزم کیا لاہور سے راجن پور تک کے تعلیمی اداروں میں سکول نیوٹریشن پروگرام کو ہم سب نے ملکر پروان چڑھانا ہے





