کمشنر لاہور زید بن مقصود کی محرم مانیٹرنگ و انتظامات جائزہ کے حوالے سے لیسکو ہیڈ آفس آمد۔ سی او لیسکو انجینیئر محمد رمضان بٹ نے کمشنر لاہور کو خوش آمدید کہا۔ کمشنر لاہور نے محرم الحرام میں لیسکو کی جانب سے کیے گئے انتظامات کا جائزہ لیا۔ سی او لیسکو انجینیئر محمد رمضان بٹ نے محرم انتظامات و لیسکو کے جاری آپریشنز بارے بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہر مرکزی جلوس کے ہمراہ ایس ای لیسکو اپنی ٹیم کے ساتھ خود موجود ہوگا، سہولیات کی فراہمی پر کوئی کمپرومائز نہیں، انہوں نے کہا کہ جلوس کے دوران بارش کیصورت میں الیکٹریفکیشن سے بچاو کیلئے لیسکو ٹیمز ایڈوانس پارٹی میں موجود ہونگی، سی او لیسکو نے کہا کہ لیسکو مرکزی کنڑول آفس سے محرم کیلئے لیسکو ٹیموں کی مانیٹرنگ و کنٹرولنگ جاری ہے، لیسکو بجلی چوری کیخلاف ایکشنز کیلئے ضلع و سب ڈویژنز سطح پر کام کررہا ہے۔کمشنر لاہور زید مقصود نے لیسکو انتظامیہ کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ 9,8 اور 10 محرم کے جلوسوں و مجالس کے اوقات کے مطابق بجلی ترسیلی و حفاظتی میکانزم کو فعال رکھا جائے، انہوں نے کہا کہ محرم جلوس کے دوران بجلی کی بلا تعطل ترسیل کیلئے بی پلان بیک اپ ناگزیر ہے فوری ریسپانس ضروری ہے، بارش کے دنوں میں بجلی کی تاروں کے گرنے یا کھمبوں میں کرنٹ آنے والے ایریاز کو پیشگی مانیٹر کرائیں۔ کمشنر لاہور نے کہا کہ محرم کے مرکزی جلوسوں کے گرد واسا کی انسٹالیںشنز کو بھی لوڈشیڈنگ سے مبراء رکھا جائے گا۔کمشنر لاہور نے مزید کہا کہ لیسکو کو تمام آپریشنز میں ضلعی انتظامیہ کی سپورٹ ہوگی۔ بجلی چوری قومی خزانے کا نقصان ہے اس کے خلاف بھرپور ایکشن ضروری ہے۔بریفنگ اجلاس میں چیف انجینیر آپریشنز لیسکو ندیم ملک، آپریشنز ڈائریکٹر اعجاز بھٹی، چیف انجینیر ڈویلپمنٹ عمران محمود بھی شریک تھے۔
Read Next
22 گھنٹے ago
ڈی سی لاہور کی زیر نگرانی سپلائی کو مستحکم کرنے کے لیے آلو، پیاز اور ٹماٹر کے 71 ٹرکوں کی آمد
2 دن ago
کمشنر لاہور مریم خان کاسی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ،ڈی سی لاہور کیپٹن ر علی اعجاز کے ہمراہ اولڈ ایج ہوم ٹاون شپ کا دورہ
7 دن ago
*کسی کو اجازت نہیں کہ نوٹیفائیڈ کرایوں سے زائد مسافروں سے کرایہ وصول کرے،کمشنر لاہور مریم خان*
1 ہفتہ ago
لاہور میں 99 ہزار سے زائد مستحق خاندانوں کو رمضان نگہبان کارڈز کی ترسیل مکمل، 93 فیصد سے زائد ہدف مکمل
1 ہفتہ ago
ماہ صیام میں 1 لاکھ 69 ہزار سے زائد انسپکشنز؛ 592 گراں فروش گرفتار،541 ایف آئی آرز درج, 2 کروڑ 11 لاکھ روپے سے زائد جرمانے عائد،ڈی سی لاہور
Related Articles
ڈی سی لاہور کی زیر صدارت پی ایس ایل میچز کے فول پروف انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے اہم اجلاس
2 ہفتے ago
پیٹرول صورتحال۔شہریوں کے ریونیو کیسز /کمشنر لاہور مریم خان کی زیر صدارت ڈویژنل سطح جائزہ اجلاس
2 ہفتے ago




