*لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز 1 میں واسا کی شاندار کارکردگی — 98 فیصد کام مکمل*

محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کے زیرِ انتظام واسا لاہور نے لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز 1 کے تحت ترقیاتی کاموں کا 98 فیصد حصہ مکمل کر لیا ہے۔ اس مرحلے میں شہر کے مختلف علاقوں میں جدید سیوریج نظام اور واٹر سپلائی لائنز بچھانے پر کام کیا گیا۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق، ایل ڈی پی فیز 1 کے تحت 365 انڈیپینڈنٹ گلیوں میں کام مکمل کیا جا چکا ہے، جب کہ 1573 ڈیپنڈنٹ گلیوں میں سے 1404 پر کام پایۂ تکمیل کو پہنچ چکا ہے۔ باقی 169 گلیوں میں ویٹنگ اور فائنل مراحل پر کام جاری ہے۔ترجمان کے مطابق لاہور ڈویلپمنٹ پروگرام فیز 2 کے تحت 290 کلومیٹر سیوریج لائنز اور 310 کلومیٹر واٹر سپلائی پائپ لائنز بچھائی جا رہی ہیں۔ ان منصوبوں کی تکمیل کے بعد علاقے میں سیوریج کے دیرینہ مسائل کا مکمل حل ممکن ہو سکے گا۔ترجمان کے مطابق تمام کنسٹرکشن سائٹس پر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے جبکہ شہریوں کی آگاہی اور سہولت کے لیے اردو زبان میں رہنما بورڈز نصب کیے گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ساتھ گرین بیلٹس کی بحالی کا عمل بھی جاری ہے تاکہ ماحولیاتی توازن برقرار رکھا جا سکے۔وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق لاہور سمیت صوبے کے دیگر شہروں میں ترقیاتی منصوبوں کی رفتار میں نمایاں تیزی آئی ہے، جس سے شہری سہولتوں اور انفراسٹرکچر میں خاطر خواہ بہتری آ رہی ہے۔

جواب دیں

Back to top button