واسا لاہور عید الفطر پر متحرک، وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد اور ایم ڈی غفران احمد کے مختلف علاقوں اور دفاتر کے دورے

واسا لاہور نے عید کی تعطیلات کے دوران عوامی خدمت کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور اقدامات کیے۔ وائس چیئرمین واسا چوہدری شہباز احمد اور ایم ڈی واسا غفران احمد نے عید کے روز 1334 اسسٹنس سپورٹ سنٹر، واسا کنٹرول روم اور ہیڈ آفس کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے عملے کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔وائس چیئرمین اور ایم ڈی واسا نے موقع پر موجود افسران و عملے کو عید کی مبارکباد دی اور ان میں عیدی تقسیم کی۔

اس موقع پر انہیں واسا لاہور کے جدید ڈیجیٹل کمپلینٹ سسٹم، 1334 اسسٹنس سپورٹ سنٹر اور مانیٹرنگ ڈیش بورڈز کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ انہوں نے آن لائن شکایات کے مانیٹرنگ سسٹم کا تفصیلی جائزہ لیا۔ایم ڈی واسا غفران احمد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی شکایات کا فوری ازالہ واسا لاہور کی اولین ترجیح ہے اور کسی بھی قسم کی کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔ وائس چیئرمین چوہدری شہباز احمد نے کہا کہ شہریوں کو نکاسی آب اور صاف پانی کی بلاتعطل فراہمی یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ لاہور کے تمام علاقوں میں پانی کی بروقت ترسیل کو یقینی بنانے کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں اور عید کے دوران کسی بھی شکایت کے ازالے میں تاخیر نہیں کی جائے گی۔ایم ڈی واسا نے کنٹرول روم کے عملے کو ہدایت دی کہ تمام پمپنگ سٹیشنز کی مسلسل مانیٹرنگ کی جائے تاکہ نکاسی آب کے نظام میں کسی بھی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ ہو۔ انہوں نے واسا کے تمام فیلڈ سٹاف کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری اقدامات کیے جائیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے۔واسا لاہور شہریوں کی سہولت اور بہترین خدمات کی فراہمی کے لیے ہر ممکن اقدامات جاری رکھے گا۔حکومت پنجاب کے وژن کے تحت واسا لاہور عید کے دوران بھی عوامی خدمت کے لیے متحرک رہا۔ ایم ڈی واسا غفران احمد نے عید کے روز نشتر ٹاؤن کا دورہ کیا اور ستوکتلہ ڈرین، ایل ایم پی ڈسپوزل اسٹیشن، ڈیجیٹل کمپلینٹ سنٹر سمیت لاہور ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کیا۔ڈائریکٹر نشتر ٹاؤن شمس ایوب نے ایم ڈی واسا کو جاری ترقیاتی کاموں اور نکاسی آب کے نظام پر تفصیلی بریفنگ دی۔ ایم ڈی واسا نے ہدایت کی کہ نکاسی آب کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے ڈرینز کی صفائی کو یقینی بنایا جائے اور ڈیسلٹنگ آپریشن کو طے شدہ شیڈول کے مطابق جاری رکھا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام ڈسپوزل اسٹیشنز کی مسلسل نگرانی کی جائے اور مشینری کو مکمل فعال رکھا جائے تاکہ نکاسی آب میں کسی قسم کی دشواری پیش نہ آئے۔ایم ڈی واسا نے لاہور ڈیویلپمنٹ پروگرام کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں کے معیار اور رفتار کو یقینی بنانے کی ہدایت دی اور کہا کہ ان منصوبوں کی بروقت تکمیل کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے تاکید کی کہ تعمیراتی کاموں میں اعلیٰ معیار کو برقرار رکھا جائے اور شفافیت کو یقینی بنایا جائے۔ایم ڈی واسا نے نشتر ٹاؤن میں زیر تعمیر ڈسپوزل اسٹیشن اور رنگ روڈ کے قریب جاری ترقیاتی کاموں کا معائنہ کیا۔ یونین کونسل 228 میں جنرل اسپتال کے قریب جاری منصوبوں پر پیش رفت کا بھی جائزہ لیا۔ بریفنگ کے دوران انہیں ترقیاتی کاموں کی رفتار، معیار اور تکمیل کی متوقع مدت سے آگاہ کیا گیا۔یم ڈی واسا غفران احمد نے عید کے موقع پر عوامی خدمات سرانجام دینے والے تمام افسران اور فیلڈ اسٹاف کی محنت کو سراہا اور انہیں خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے تاکید کی کہ عید کے دوران فیلڈ اسٹاف کی حاضری کو یقینی بنایا جائے اور ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی حفاظتی انتظامات کیے جائیں۔انہوں نے تمام افسران کو ہدایت دی کہ ترقیاتی کاموں کی مانیٹرنگ کو مزید مؤثر بنایا جائے اور روزانہ کی بنیاد پر پیشرفت رپورٹ فراہم کی جائے تاکہ شہریوں کو جلد سے جلد بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔اس موقع پر ایکسیئن علی حیدر سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔ واسا لاہور عوامی خدمت کے عزم پر کاربند ہے اور نکاسی آب و ترقیاتی منصوبوں کو جدید تقاضوں کے مطابق مکمل کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

جواب دیں

Back to top button