سیکرٹری سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن ڈاکٹر کرن خورشید نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کے بروقت اقدامات سے صوبے کی 41 شوگر ملوں میں گنے کی کرشنگ روٹین کے مطابق جاری ہے اور گنے کی کرشنگ کے اغاز سے اب تک 24 کروڑ 89 لاکھ 2ہزار 93 میٹرک ٹن گنے کی کرشنگ مکمل ہو چکی ہے-انہوں نے بتایا کہ رواں سیزن گنے کی کرشنگ سے 23 لاکھ 29 ہزار 300سو میٹرک ٹن چینی کی پیداوار حاصل ہوئی جو گزشتہ سال کی نسبت 2لاکھ 66 ہزار میٹرک ٹن زیادہ ہے جس کا کریڈٹ حکومت پنجاب کو جاتا ہے-ڈاکٹر کرن خورشید نے بتایا کہ حکومت کی کسان دوست پالیسی کے تحت پنجاب میں گنے کی کاشتکاروں کو 229 ارب 46 کروڑ سے زائد کی ادائیگیاں کی جا چکی ہیں جو کل ادائیگیوں کا 92.57 فیصد ہے جب کہ گزشتہ سال گنے کی کل ادائیگیوں کاصرف 87.81 کسانوں کو ادا کیا گیا تھا-انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں اس وقت چینی کی ایکس مل قیمت 138 سے 148 روپے فی کلو کے درمیان ہے جب کہ مارکیٹ میں چینی 145 سے 160 روپے فی کلو وافر مقدار میں دستیاب ہے- حکومت پنجاب صارفین کو مارکیٹ میں چینی مقرر کردہ نرخوں پر فراہم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہے اور چینی گراں فروشوں کے خلاف مسلسل کریک ڈاؤن بھی جاری ہے جس کے نتیجے میں چینی کی ناجائز منافع خوری اور ذخیرہ اندوزی میں ملوث 501 افراد کے خلاف مقدمات درج کر کے 4 ہزار 29 کو ناجائز منافع خوری کے جرم میں گرفتار کیا گیا گیا-سیکرٹری فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن میں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کسانوں کو گنے کی 100 فیصد ادائیگیاں یقینی بنانے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے تاکہ بروقت ادائیگیوں سے پنجاب کا کسان خوشحال ہو-
Read Next
4 دن ago
فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کے ذیلی اداروں کی کارکردگی مزید موثر بنانے کے لئے قوانین میں اہم ترامیم کی جارہی ہیں، ڈاکٹر کرن خورشید
1 ہفتہ ago
پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کاہنہ کاچھا،ملتان اور فیصل آباد میں "منڈی مارٹ” کے فلیگ شپ منصوبے کا باقاعدہ آغاز کر دیا
2 ہفتے ago
جدید ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کے ذریعے ملاوٹ شدہ اشیائے خور و نوش کی فوری نشاندہی ممکن ہو گئی- ڈاکٹر کرن خورشید
3 ہفتے ago
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور کی سبزی و پھل منڈیوں میں خصوصی صفائی مہم کا آغاز
4 ہفتے ago
سیکیورٹیز اینڈ پرائس کنٹرول قانون میں ترمیم کے تحت اپیل کمیٹی کی تشکیلِ نو کی جارہی ہے-سلمی بٹ
Related Articles
پنجاب فوڈ اتھارٹی تقرروتبادلے،سید اسد رضا ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر،راو پرویز ایڈیشنل ڈی جی ٹیکنیکل،ضمیر احمد ایڈیشنل ڈی جی لائسنسنگ تعینات
4 ہفتے ago
بادامی منڈی کے توسیعی و بحالی منصوبے کے لئے 27 کروڑ 60 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے،ڈاکٹر کرن خورشید
اگست 12, 2026
فیصل آباد کی ہول سیل مارکیٹ کے نرخوں کی بنیاد پر پنجاب کے باقی اضلاع میں دالوں کی قیمتیں مقرر کی جائیں گی-ڈاکٹر کرن خورشید
اگست 6, 2026
پنجاب میں گندم کی نئی ریلیز پرائس 3,800 روپے فی 40 کلو گرام مقرر،روٹی 15 روپے میں ملے گی،نوٹیفکیشن
اگست 5, 2026
