وزیر اعلٰی پنجاب کے صحت مند پنجاب صحت مند پاکستان ویژن کے تحت اور ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید کی سربراہی میں ٹیموں کا صحت دشمن عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن مسلسل جاری ہے۔ محدود وسائل کے باوجود سال 2023کی نسبت رواں سال آپریشنز میں 147فیصد اضافہ کیا گیا۔جنوری سے اب تک کی رپورٹ جاری کردی گئی۔ 3لاکھ 15ہزار934پوائنٹس کی چیکنگ جبکہ 2023میں لاکھ 27ہزار900پوائنٹس کو چیک کیا گیا، 2023کے پہلے 3ماہ میں 105مقدمات درج جبکہ رواں سال 373مقدمات کا اندارج کروایا گیا، جرمانوں میں 170فیصد اضافہ،اب تک 30296 پوائنٹس کو 40کروڑ9لاکھ سے زائد کے جرمانے عائد کیے گئے، جنوری سے اب تک 883یونٹس بند جبکہ 2023میں 309یونٹس کو بند کیا گیا تھا۔جاری کی گئی تفصیلات میں مزید بتایا گیا کہ سیمپلنگ کی شرح میں 18.4 فیصد اضافہ کرتے ہوئے اب تک 3ہزار 911 سیمپل ٹیسٹ کیے گئے، 1542فیصد اضافے کیساتھ 2لاکھ 14ہزار کلو گوشت، 707 فیصد اضافے کیساتھ 56ہزار 161 لٹر آئل تلف کیا گیا، 101 فیصد اضافے کیساتھ 27ہزار لٹر بیورجز، 2974 فیصد اضافے کیساتھ 11ہزار 713 کلو دالیں اور 17ہزار 978 کلو مصالحہ جات تلف کیا گیا، چیکنگ کی نسبت دودھ تلف کی شرح میں 23.5 فیصد کمی؛ 3لاکھ 12ہزار 562 لٹر ملاوٹی دودھ تلف کیا گیا۔اس موقع پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی عاصم جاوید نے کہا کہ عوام تک محفوظ خوراک کی فراہمی اور آگاہی کے لیے 15نئے منصوبوں کا آغاز کیا گیا، فیلڈ آپریشنز کیساتھ ساتھ عوامی آگاہی کے لیے پنجاب فوڈ اتھارٹی نے سٹیٹ آف دی آرٹ سکول نیوٹریشن پروگرام کا آغاز کیا، عام آدمی کی اچھی صحت کے لیے ایٹ سیف فوڈ اور بچوں کی بہتر نیوٹریشن کے لیے ایٹ سیف کڈز کیمپین کا آغاز کیا گیا، خواتین کی بہتر صحت کے لیے ایٹ سیف وومین پروگرام، بچوں کے لیے کارٹون سیریز متعارف کروائی گئی، پنجاب کے تمام ڈویژنل ہیڈکوارٹر میں فوڈ لیب کا قیام بھی عمل میں لایا گیا، گوشت کے بہتر معیار کے لیے میٹ سیفٹی ٹاسک فورس اور دودھ کی ٹریسیبلٹی کے لیے ڈیری سیفٹی ٹیمیں فعال کی گئی، آئل گھی کی مکمل جانچ پڑتال کے لیے الگ ونگ قائم کیا گیا ہے، سیاحوں کی اچھی صحت کے لیے مری میں ضلعی دفتر کے آغاز کے بعد مکمل فعال کیا گیا، ملاوٹ کرنے پر اسلام میں کیا سزا ہے، مساجد میں منبر و محراب کے ذریعے آگاہی شروع کی گئی، رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں نیوٹریشن گائیڈ پلان متعارف، غذائیت سے بھرپور تراکیب درج کی گئی، عازمین حج کے لیے نیوٹریشن ٹریننگ؛ عوام کی آسانی کے لیے پیپر لیس نظام متعارف کروایا گیا، گھریلو خواتین کی آنلائن فوڈ سیفٹی ٹریننگ کے لیے الیکٹرانک لرننگ مینجمنٹ سسٹم بھی متعارف کروایا گیا۔ عاصم جاوید نے مزید کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے ویژن کیمطابق صحت عامہ کے حصول کے لیے تمام تر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔
Read Next
7 دن ago
فوڈ سیفٹی اینڈ کنزیومر پروٹیکشن کے ذیلی اداروں کی کارکردگی مزید موثر بنانے کے لئے قوانین میں اہم ترامیم کی جارہی ہیں، ڈاکٹر کرن خورشید
2 ہفتے ago
پنجاب ایگریکلچر مارکیٹنگ ریگولیٹری اتھارٹی نے کاہنہ کاچھا،ملتان اور فیصل آباد میں "منڈی مارٹ” کے فلیگ شپ منصوبے کا باقاعدہ آغاز کر دیا
2 ہفتے ago
جدید ٹیسٹنگ لیبارٹریوں کے ذریعے ملاوٹ شدہ اشیائے خور و نوش کی فوری نشاندہی ممکن ہو گئی- ڈاکٹر کرن خورشید
4 ہفتے ago
وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر لاہور کی سبزی و پھل منڈیوں میں خصوصی صفائی مہم کا آغاز
4 ہفتے ago
سیکیورٹیز اینڈ پرائس کنٹرول قانون میں ترمیم کے تحت اپیل کمیٹی کی تشکیلِ نو کی جارہی ہے-سلمی بٹ
Related Articles
پنجاب فوڈ اتھارٹی تقرروتبادلے،سید اسد رضا ایڈیشنل ڈی جی ہیڈکوارٹر،راو پرویز ایڈیشنل ڈی جی ٹیکنیکل،ضمیر احمد ایڈیشنل ڈی جی لائسنسنگ تعینات
4 ہفتے ago
بادامی منڈی کے توسیعی و بحالی منصوبے کے لئے 27 کروڑ 60 لاکھ روپے کے فنڈز جاری کر دیئے گئے،ڈاکٹر کرن خورشید
اگست 12, 2026
فیصل آباد کی ہول سیل مارکیٹ کے نرخوں کی بنیاد پر پنجاب کے باقی اضلاع میں دالوں کی قیمتیں مقرر کی جائیں گی-ڈاکٹر کرن خورشید
اگست 6, 2026
پنجاب میں گندم کی نئی ریلیز پرائس 3,800 روپے فی 40 کلو گرام مقرر،روٹی 15 روپے میں ملے گی،نوٹیفکیشن
اگست 5, 2026
