سی ای اوایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کا شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ،رنگ روڈ سیکٹر تھری کے انچارج ولید، اور سپر وائزر الطاف فوری معطل

چیف ایگزیکٹیو آفیسر لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی صفائی انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے فیلڈ میں متحرک ہیں۔بابر صاحب دین نے عیدالالضحیٰ کی مناسبت سے کیے جانے والے اقدامات کے تحت شہر کے داخلی و خارجی راستوں،مویشی منڈیوں کے اطراف صفائی انتظامات اور عارضی کلیکشن پوائنٹس پر جاری ورکنگ کا جائزہ لیا۔ شہر کے انٹرچینج پرصفائی کے ناقص انتظامات پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے رنگ روڈ سیکٹر تھری کے انچارج ولید، اور سپر وائزر الطاف کو موقع پرفوری معطل کر دیا اور ایل ڈبلیو ایم سی کے زیر کنٹرول تمام انٹرچینجزپر صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنانے کے احکامات صادر کیے۔ترجمان ایل ڈبلیو ایم سی عمر چوہدری کے مطابق سی ای او بابر صاحب دین نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا۔نواز شریف انٹرچینج، ہربنس پورہ انٹرچینج، قائد اعظم انٹرچینج،بیدیاں روڈ، برکی روڈ، گرین سٹی، پیراگون سٹی سے ملحقہ علاقوں میں صفائی انتظامات کا جائزہ لیا۔صفائی فرائض میں کوتاہی برتنے والے افسران اور عملے کی سرزنش کی اور سزا کے طور پر معطل کرنے کی کاروائی کی گئی۔مزید برآں ایل ڈبلیو ایم سی صفائی ٹیمیں مویشی منڈیوں میں صفائی کے بہترین انتظامات یقینی بنا رہی ہیں۔ضلعی انتظامیہ کی جانب سے شہر میں قائم مویشی منڈیوں میں ایل ڈبلیو ایم سی کی صفائی ٹیمیں اور آپریشنل مشینری تین شفٹوں میں صفائی امور کی انجام دہی کے لیے تعینات ہیں۔ایل ڈبلیو ایم سی کی صفائی ٹیمیں روزانہ کی بنیاد پر مویشی منڈیوں سے ویسٹ اُٹھا کر ٹھکانے لگا رہی ہیں۔ایل ڈبلیو ایم سی کمیونٹی موبلائزیشن کے زیر اہتمام بیوپاریوں اور خریداروں کو صفائی سے متعلق آگاہی کے لیے منڈیوں میں صفائی آگاہی کیمپس کا انعقاد کیا گیا ہے۔ مویشی منڈیوں میں ایل ڈبلیو ایم سی کی جانب سے سروس ڈلیوری اور آگاہی کیمپس پر ماحول دوست ویسٹ بیگز کی مفت فراہمی جاری ہے۔سی ای او بابر صاحب دین کا عید ِ قرباں صفائی انتظامات کے حوالے سے کہنا ہے کہ لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنا ہی اولین ترجیح ہے۔تمام افسران اور ورکرز فیلڈ میں موجود رہ کر صفائی انتظامات یقینی بنائیں۔شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ بڑی عید پر بڑی ذمہ داری نبھانے کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔صفائی سے متعلق شکایات کے ازالے کے لیے ایل ڈبلیو ایم سی کی ہیلپ لائن 1139پر رابطہ کریں یا سوشل میڈیا کا استعمال کریں۔

جواب دیں

Back to top button