وزیر اعلٰی پنجاب مریم نواز شریف سمری کی منظوری کے بعد محکمہ
ہاؤسنگ اربن ڈیولپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نے مسلم لیگ ن کے رکن صوبائی اسمبلی میاں مرغوب احمد کی وائس چیئرمین ایل ڈی اے تعیناتی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے
صوبائی کابینہ کی منظوری کے نتیجے میں، لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایکٹ 1975 کے سیکشن 4(3)(b) کی روشنی میں، حکومت پنجاب نے ممبران صوبائی اسمبلی کو لاہور ڈویلپمنٹ کے وائس چیئرمین اور ممبران کے طور پر تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے۔جس کےمطابق مرغوب احمد، ایم پی اے (PP-173)وائس چیئرمین،محمد نعیم صفدر، ایم پی اے (PP-177)
ممبر،حسن ریاض، ایم پی اے (PP-136) ممبر، سلطان احمد باجوہ، ایم پی اے (PP-132)ممبر شامل ہیں۔بلدیات ٹائمز سے گفتگو کرتے ہوئے میاں مرغوب احمد نے کہا کہ ایل ڈی اے کو عوامی خدمت اور سروسز کا ادارہ بنایا جائے گا ۔وزیر اعلٰی مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق عوام کو ان کی دہلیز پر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی۔وہ چند روز میں چارج سنبھال لے لیں۔ایل ڈی اے کی تمام شہری اور ڈویژنل اداروں سے کوآرڈینیشن بہتر بنائی جائے گی ریونیو میں اضافہ، کرپشن کے خاتمہ اور عوام کی خدمت پر توجہ مرکوز کریں گے۔






