*وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین اور وزیر لیبر فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت واسا لاہور میں اہم اجلاس*

انسانی جان کی حفاظت، اولین ترجیح ..وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر سیور لائنوں اور صنعتی یونٹس میں صفائی کیلئے سیفٹی آلات کے یقینی استعمال بارے وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین اور وزیر لیبر فیصل ایوب کھوکھر کی زیر صدارت واسا لاہور میں اہم اجلاس ہوا،مین ہولز اور ٹرنک سیور لائنوں کی صفائی کے دوران استعمال ہونی والی کٹس اور آلات کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید نے بتایا کہ زہریلی گیسوں کے اخراج کی وجہ سے سینٹری ورکرز کی اموات کا خدشہ ہوتا ہے،وزیر ہاؤسنگ کی واسا پنجاب کے تمام سینٹری ورکرز کو دوران صفائی ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایت کردی، وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین کا کہنا تھا کہ پنجاب کی تمام ہاؤسنگ سوسائٹیوں کو بھی ایس او پیز پر مبنی مراسلہ بھجوایا جائے گا، تمام واساز میں لیبر کی مرحلہ وار ٹریننگ اور مانیٹرنگ کا نظام وضع کروایا جائے گا، انسانی جان کے نقصان کا ازالہ ممکن نہیں، احتیاطی تدابیر اپنانا لازم ہوگا، وزیر لیبر پنجاب فیصل ایوب کھوکھر نے کہا کہ صوبہ کی تمام فیکٹریوں میں بھی سیفٹی آلات کا استعمال ہر صورت لازم ہوگا،وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر ہنگامی و عمومی حالات میں سیفٹی آلات کے بغیر کام کرنے پر زیرو ٹالرینس پالیسی ہوگی، اس موقع پر وائس چیئرمین واسا چودھری شہباز ،سیکرٹری لیبر نعیم غوث، ڈی جی واسا پنجاب طیب فرید اور ایم سی ایل کے افسران شریک تھے،ایم ڈی واسا لاہور، گوجرانولہ، فیصل اباد، راولپنڈی اور ملتان بھی بذریعہ ویڈیو لنک شریک ہوئے۔

جواب دیں

Back to top button