پشاور(بلدیات ٹائمز)پنشن اصلاحات کے نام پر بیوہ، بے سہارہ اور غریب ، لاچار اور بیوہ بیٹیوں کو فیملی پنشن سے محروم کر دیا گیا۔فیملی پنشنرز سے منہ کا نوالہ چھیننا کہاں کا انصاف ھے۔ بیوہ کی دس سال بعد پنشن بند کرنا اور اسکے بے سہارہ بچوں کے منہ سے دو وقت کی روزی چھیننا قطعاً قرین انصاف نہ ھے۔تفصیلات کے مطابق حکومت وقت نے پنشن اصلاحات کے نام پر ریٹائرڈ ملازم کی پنشن کیلکولیشن کو آخری تین سالہ بنیادی تنخواہ سے مشروط کر کے ملازمین کی پنشن ، گریجوٹی کو کم کرنے کا فارمولہ نافذ کر کے ریٹائرڈ ملازمین کو مالی طور پر نقصان سے دوچار کر دیا ھے جبکہ بیوہ پنشنرز کی فیملی پنشن دس سال بعد بند کرکے بیوہ پنشنرز کو غربت کے اندھیروں میں دھکیل کر بھوک و افلاس کا شکار بنا دیا ھے۔ اسی طرح غریب ، بے سہارہ بچوں اور پنشنرز کی بیوہ بیٹیوں سے فیملی پنشن کا حق ختم کر کے ان کے منہ کا نوالہ چھیننا اور غریب بیوہ بچیوں کو پنشن جیسے بنیادی آئینی حق سے محروم کرنا بنیادی انسانی آئینی حقوق کی صریحاً خلافِ ورزی اور بیوہ اور پنشنرز کے بے سہارہ بچوں کے حقوق پر ڈاکہ مارنے کے مترادف ھے۔ مزید برآں وفاقی حکومت نے یکم جولائی سے پنشن میں کئے گئے 7 فیصد اضافہ کو Base Line یعنی بنیادی پنشن سے مشروط کر کے پنشنرز کو مالی نقصان سے ھمکنار کر کے غریب پنشنرز کے بچوں سے دو وقت کی روٹی چھیننے کا فارمولہ نافذ کر کے پنشنرز کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ھے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان ورکرز فیڈریشن کے مرکزی عہدیداران چئیرمین عبد الرحمن عاصی، صدر شوکت علی انجم ، جنرل سیکریٹری اسد محمود اور لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن رجسٹرڈ خیبرپختونخوا کے سرپرست اعلیٰ شوکت کیانی، چئیرمین محبوب اللہ ، صدر حاجی انور کمال خان مروت اور جنرل سیکریٹری سلیمان خان ہوتی نے ایک مشترکہ بیان میں کیا ھے ۔ فیڈریشن رہنماؤں نے حکومت پاکستان اور خیبرپختونخوا حکومت سے پر زور مطالبہ کیا ھے کہ ایسی پنشن اصلاحات کو فوری طور پر واپس کرکے پنشنرز کو جینے کا حق دیا جائے۔
Read Next
2 دن ago
ٹی ایم اے ٹانک،دیگر لوکل کونسلز کو بروقت تنخواہوں اور پنشن کی ادائیگی یقینی بنائی جائے،لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا
3 دن ago
چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد فخرِ عالم عرفان سے پشاور کی تاجر تنظیموں کے 14 رکنی مشترکہ وفد کی ملاقات
4 دن ago
خیبر پختونخوا کے نامزد اضلاع میں ترقیاتی منصوبوں کی تیز تکمیل کے لیے نئی ایگزیکٹو کمیٹی قائم
4 دن ago
خیبر پختونخوا،ترقیاتی ورکنگ پارٹی نے ضم اضلاع کے لئے سیلاب سے متاثرہ انفراسٹرکچر کی بحالی کی منظوری دے دی
1 ہفتہ ago
صوابی پریس کلب کی تقریبِ حلف وفاداری،ثمر بلور کی بطور مہمانِ خصوصی شرکت؛ 15 لاکھ گرانٹ،میڈیا کالونی کے قیام کی یقین دہانی
Related Articles
چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کی زیرِ صدارت انسدادِ پولیو اقدامات پر اجلاس
2 ہفتے ago
پاکستان ورکرز فیڈریشن اور لوکل گورنمنٹ ایمپلائز فیڈریشن خیبرپختونخوا کی طرف سے محمد حنیف رامے کو بھاری اکثریت سے کامیابی پر مبارکباد
2 ہفتے ago



