مریم نواز شریف کی ہدایت پر یکساں صفائی نظام کیلئے اقدامات جاری سی ای او بابر صاحب دین نے چیئرمین ملک بلال ذوالفقارکھوکھر، ایم پی اے ملک انس کے ہمراہ بدوکی ماڈل ویلج پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر شہروں اور دیہاتوں میں یکساں صفائی نظام کیلئے اقدامات کا سلسلہ جاری ہے۔اس مقصد کے حصول کے لیے بدوکی گاؤں کو ماڈل ویلج بنانے اور گھر گھر سے کوڑا اٹھانے کیلئے لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی جانب سے باقاعدہ تقریب کا انعقادکیا گیا،

جس میں سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین نے چیئرمین ملک بلال ذوالفقار، ایم پی اے ملک انس کے ہمراہ بدوکی ماڈل ویلج پراجیکٹ کا افتتاح کیا۔بدوکی گاؤں میں گھر گھر سے ویسٹ کولیکشن کیلئے 07 سینٹری ورکرز، 3 ہینڈ کارٹس، 01 چین آرم رول تعینات کر دئیے گئے جبکہ گاؤں کو کوڑے سے صاف رکھنے کیلئے ڈولی کنٹینرز بھی رکھ دیئے گئے۔دورانِ تقریب خطاب میں چیئرمین ملک بلال ذوالفقار کھوکھر اور ایم پی اے ملک انس نے ایل ڈبلیو ایم سی ورکرز کی کارکردگی کو سراہا تے ہوئے شاباش دی، صفائی کے بہترین نظام کو برقرار رکھنے پر سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی بابر صاحب دین کے معترف ہونے کا اظہاربھی کیا۔ ایم پی اے ملک انس نے اس موقع پر رہائشیوں سے گفتگو میں کہا مریم نواز شریف نے ووٹرز سے کئے وعدے پورے کر دیئے، اب ہر ہر گلی، ہر ہر گاؤں چمکے گا۔مزید برآں بدوکی گاؤں میں عوامی آگاہی کیلئے کیمپ لگا یاگیا اور گلی کوچوں میں صفائی برقرار رکھنے کیلئے اعلانات بھی کروائے گئے۔سی ای او بابر صاحب دین نے رہائشیوں کے ہمراہ آگاہی واک کی اورگاؤں میں قائم کردہ شکایات ڈیسک کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ستھرا پنجاب وژن پر عملی اقدامات پر بدوکی گاؤں کے رہائشیوں نے مریم نواز کے حق میں نعرے بازی کی۔سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مرحلہ وار لاہور کی تمام یونین کونسلز کو ماڈل بنانے کا آغاز کر دیا گیا ہے۔پہلے مرحلے میں 42 یونین کونسلز میں موجود دیہاتوں کو صفائی کے حوالے سے ماڈل بنایا جا رہا ہے۔ لاہوریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام تر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

جواب دیں

Back to top button