وزیراعلٰی پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر ایل ڈی اے سٹی میں ترقیاتی کام تیزی سے جاری ہیں۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے سٹی کا دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے ایل ڈی اے سٹی میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ہنزہ روڈ، چناب روڈ، جناح سیکٹر کے مختلف بلاکس میں جاری کاموں کا جائزہ لیا۔ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے فیروز پور روڈ اور ڈیفنس روڈ دونوں اطراف کے انٹری پوائنٹس کا بھی دورہ کیا۔ڈی جی ایل ڈی اے نے ڈیفنس روڈ پر ایل ڈی اے سٹی مین انٹری گیٹ کے تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔اس موقع پر ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق نے کہا کہ فیروز پور روڈ انٹری پوائنٹ کو بہتر کیا جا رہا ہے،بیوٹیفکیشن کا کام اور مونومنٹ لگایا جائے گا۔ایل ڈی اے سٹی کے پلاٹ مالکان کو جلد خوشخبری دیں گے۔ایل ڈی اے سٹی کے مزید بلاکس کے پلاٹ مالکان کو پوزیشن جلد دیا جائے گا۔ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی اور پراجیکٹ ڈائریکٹر نے ترقیاتی کاموں میں پیش رفت بارے بریفنگ دی۔ایل ڈی اے سٹی میں انڈر گراؤنڈ وائرنگ کا سلسلہ جاری ہے، گھروں کی تعمیر کا کام بھی جاری ہے۔ڈی جی ایل ڈی اے نے "ہیلتھ سٹی”, "بزنس بے” اور "ایجوکیشن سٹی” کی مجوزہ سائٹ کا بھی دورہ کیا۔اس موقع پر چیف انجینئر ایل ڈی اے، ایڈیشنل ڈی جی یو پی، چیف میٹرو پولیٹن پلاننگ، ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی، پراجیکٹ ڈائریکٹر ایل ڈی اے سٹی اور متعلقہ افسران موجود تھے۔
Read Next
1 دن ago
*ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کا داتا دربار توسیعی منصوبے اور بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ، چہلم حضرت امام حسین اور حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے عرس سے قبل ترقیاتی منصوبوں پر حفاظتی اقدامات کا جائزہ*
5 دن ago
وائس چیئرمین ایل ڈی اے میاں مرغوب احمد اور ڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کاداتا دربار اور بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ
5 دن ago
پارلیمانی سیکرٹری برائے ہاؤسنگ سلطان باجوہ کا ایل ڈی اے سیٹیزن فیسلیٹیشن سنٹر کادورہ،طاہر فاروق کی بریفنگ
1 ہفتہ ago
*ڈی جی ایل ڈی اے کی بھاٹی چوک اور سرکلر روڈ پر واسا کی ٹیموں کو بروقت نکاسی یقینی بنانے کے لیے دو شفٹوں میں ٹیمیں تعینات کرنے کی ہدایت*
1 ہفتہ ago
ڈی جی طاہر فاروق کا ایل ڈی اے سٹی کا دورہ،لینڈ ایکوزیشن کے لیے قائم ون ونڈو سیل کا جائزہ
Related Articles
وائس چیئرمین میاں مرغوب احمد کاڈی جی ایل ڈی اے طاہر فاروق کے ہمراہ داتا دربار اور بھاٹی چوک انڈر پاس کا دورہ،اقرار حسین کی بریفنگ
1 ہفتہ ago
*ڈی جی ایل ڈی اے کاجاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ، بارشوں کے دوران ترقیاتی منصوبوں پر حفاظتی اقدامات اپنانے کی ہدایت*
2 ہفتے ago



