مئیر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب شنگھائی کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے

مئیر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب شنگھائی کے 3 روزہ دورے پر روانہ ہوگئے ہیں، ان کے ہمراہ ایم سی کے ایم سی سید محمد افضل زیدی ، ایف اے کے ایم سی گلزار ابڑو اور سینئر ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر مہدی مالوف بھی ہیں۔ ترجمان کے مطابق مئیر شنگھائی گونگ ژینگ کی دعوت پر میئر مرتضیٰ وہاب چین کے لیے روانہ ہوئے ہیں، مئیر کراچی کا شنگھائی میں شہری ترقی کے منصوبوں کا جائزہ لینگے۔ ترجمان کے مطابق مرتضیٰ وہاب کی شنگھائی میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں متوقع ہے۔ میئر کراچی کا کہنا ہے کہ کراچی اور شنگھائی کے تعلقات میں مزید بہتری آئیگی۔

جواب دیں

Back to top button