محکمہ بلدیات نے "پاک صاف خیبرپختونخوا 2025” مہم کا آغاز کر دیا، یکم اگست سے یومِ آزادی 14 اگست تک جاری رہے گی

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پشاور کو صاف اور سرسبز بنانے کے لیے پُرعزم ہیں۔ اسی مقصد کے تحت محکمہ بلدیات نے "پاک صاف خیبرپختونخوا 2025” مہم کا آغاز کیا ہے، جو یکم اگست سے یومِ آزادی 14 اگست تک جاری رہے گی۔

اس سلسلے میں پشاور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے اپنے دائرہ کار میں صفائی و خوبصورتی کی سرگرمیاں شروع کر دی ہیں، جن میں سڑکوں کی صفائی، جھاڑیوں کی تراش خراش، فٹ پاتھوں کی مرمت و بحالی، لینڈ اسکیپنگ، اور مرکزی شاہراؤں، پارکس، بازاروں اور دیگر عوامی مقامات سے ملبہ ہٹانا شامل ہے۔ عوام سے بھی اپیل کی جاتی ہے کہ وہ اس مہم میں بھرپور حصہ لیں اور ہمارے شہر کو مزید صاف، سرسبز اور خوبصورت بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

جواب دیں

Back to top button