جشن آزادی کے موقع پر بہترین ملی نغمہ پیش کرنے، گھر گاڑی دکان بلڈنگ بہتر سجانے پر سندھ حکومت کی جانب سے انعام دیا جائے گا،نوٹیفکیشن جاری

جشن آزادی معرکہ حق وزیراعلٰی سندھ کے اعلان پر محکمہ ثقافت و سیاحت کا اہم اقدام،جشن آزادی کے موقع پر بہترین ملی نغمہ پیش کرنے گھر گاڑی دکان بلڈنگ بہتر سجانے پر سندھ حکومت کی جانب سے انعام دیا جائے گا۔صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ ثقافت و سیاحت نے نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

بہترین ملی نغمہ پیش کرنے والے گلوکار کو سلیکٹ کرنے کا فیصلہ کمیٹی کرے گی، نوٹیفکیشن کے مطابق صدر آرٹس کونسل احمد شاہ کو خط میں معروف گلوکاروں میوزیشن کی کمیٹی بناکر فیصلہ کرنے کا اختیار دیا گیا ہے۔معروف گلوکار اور میوزیشن فیصلہ کریں کہ کس گلوکار کی جانب سے سب سے بہترین ملی نغمہ یا دھن پیش کی گئی ہے۔اس حوالے سے ڈائریکٹر آرکائیوز سندھ ہدایت اللہ راجڑ کو فوکل پرسن مقرر کردیا گیا ہے۔محکمہ ثقافت و سیاحت کی طرف سے تمام کمشنرز کو اپنی نگرانی میں کمیٹی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔کمیٹی بہترین گھر گاڑی دکان بلڈنگ سجانے والے شخص کا فیصلہ کرے گی، نوٹیفکیشن کے مطابق اس حوالے سے عوام کیلئے ایک واٹس اپ نمبر جاری کیا جائے جس پر سجاوٹ کے حوالے سے وڈیوز بھجی جاسکیں۔وزیراعلٰی سندھ سید مراد علی شاہ نے بہترین ملی نغمے دھنیں پیش کرنے والے اور گھر دکان گاڑی بلڈنگ سجانے والوں کیلئے انعام کا اعلان کیا تھا۔اسی اعلان پر محکمہ ثقافت وسیاحت کی جانب سے نوٹیفکیشن جاری کیے گئے ہیں۔جشن آزادی معرکہ حق کی تقریبات قومی جوش و خروش سے منائیں گے، سید ذوالفقار علی شاہ صوبائی وزیر ثقافت وسیاحت نے مزید کہا ہے کہ پوری قوم یکجا ہوکر دشمن کو پیغام دے رہی ہے کہ معرکہ حق میں پوری قوم اپنی افواج کیساتھ کھڑی ہے۔

جواب دیں

Back to top button