وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے صدر اسماعیلی کونسل برائے پاکستان نژاد میواوالا، سی ای او سرینا ہوٹلز عزیز بولانی، اور سی ای او آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک (AKDN) پاکستان اختر اقبال سے ملاقات کی۔ وزیر اعلیٰ نے گلگت بلتستان میں تعلیم، صحت، قدرتی آفات سے بچاؤ، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے، سول سوسائٹی کی شمولیت سمیت مختلف شعبہ جات میں آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک (AKDN) کے مثبت کردار کو سراہا۔وزیر اعلیٰ نے پرنس رحیم آغا خان کے نام خصوصی مرسلہ تحریر کیا تھا جس میں حالیہ سیلاب سے ہونے والی شدید تباہی کے تناظر میں سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے مدد کی درخواست کی گئی۔ اس موقع پر صدر اسماعیلی کونسل نژاد میواوالا نے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور یقین دلایا کہ آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک (AKDN) کی ایجنسیاں سیلاب زدہ علاقوں میں تعاون فراہم کریں گی اور مقامی کمیونٹیز کی بحالی و مضبوطی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گی۔آغا خان ڈویلپمنٹ نیٹ ورک (AKDN) نے گلگت بلتستان میں سات اسکولوں کی ابتدائی بحالی، مرمت اور ماحولیاتی تحفظ کے تقاضوں کے مطابق دوبارہ تعمیر (گرین ریٹروفٹنگ) کا اعلان کیا۔ اسی طرح سیلاب سے متاثرہ سرکاری صحت مراکز میں شمسی توانائی کے نظام کی مرمت اور سولر سہولیات کی بحالی کی جائے گی۔ پینے کے پانی کی اسکیموں اور حفاظتی انفراسٹرکچر کی مرمت، اور سیلاب زدہ علاقوں میں آٹھ کمیونٹی ایمرجنسی ریسپانس ٹیمیں بھی قائم کی جائیں گی۔اس کے علاوہ متاثرہ علاقوں میں صحت کی سہولیات فراہم کرنے والوں کو طبی سامان اور آلات مہیا کیے جائیں گے، جبکہ موبائل ہیلتھ یونٹس کے ذریعے معیاری علاج کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ جلد ہی سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں 3000 کم غذائیت کا شکار بچوں اور خواتین کی نشاندہی اور علاج کا عمل بھی شروع کیا جائے گا۔
Read Next
12 گھنٹے ago
*گلگت بلتستان کابینہ نے مالی سال 2026-27کا 218 ارب روپے حجم کا بجٹ منظور کر لیا۔*
12 گھنٹے ago
گلگت شہر میں صفائی کے نظام کو مزید موثر ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے خصوصی منصوبے کا باقاعدہ افتتاح
1 دن ago
وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی زیر صدارت تالی داس سیلاب متاثرین کو درپیش مشکلات کے حل سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس
1 دن ago
میڈیا ورکرز کو حکومت کی مقرر کردہ کم از کم اجرت کے مطابق تنخواہوں کی بروقت ادائیگی یقینی بنائی جائے،وزیر اعلٰی گلگت بلتستان
4 دن ago





