وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا وژن، صوبہ بھر میں نکاسی آب کا یکساں حل ہے۔ پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت 10 نئی واسا ایجنسیوں کی تشکیل میں اہم پیش رفت ہوئی ہے اور فنانس ڈیپارٹمنٹ نے ان ایجنسیوں کے قیام کے لیے درکار گرانٹ جاری کر دی ہے۔ نئی قائم کی گئی واسا ایجنسیوں کے ایم ڈی، ڈپٹی ایم ڈی اور ڈائریکٹر ایڈمن اینڈ فنانس بھی تعینات کر دیے گئے ہیں۔ترجمان محکمہ ہاؤسنگ کے مطابق 15 اگست سے قبل تمام واسا ایجنسیوں کو مکمل طور پر فعال کر دیا جائے گا۔ ڈسٹرکٹ ٹرانزیشن ٹیمیں نکاسی آب کے ضلعی وسائل واسا کو ان ایجنسیوں کو منتقل کریں گی جبکہ سب سے پہلے 10 اضلاع کے سب سے زیادہ توجہ طلب علاقوں کا سیوریج نظام درست کیا جائے گا۔ اس کے ساتھ ڈسپوزل اسٹیشنز، واٹر سپلائی نظام، فیلڈ سٹاف اور ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ نظام بھی تشکیل دیا جائے گا۔شہری ہیلپ لائن کے ذریعے اپنی شکایات کا اندراج بھی کروا سکیں گے۔ ترجمان کے مطابق تکنیکی رسرچ اور انجینئرنگ حل کے ذریعے اربن فلڈنگ کی وجوہات کا جڑ سے خاتمہ کیا جائے گا اور دستیاب وسائل کو مربوط پلاننگ اور حکمت عملی کے تحت استعمال میں لایا جائے گا۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے مزید اضلاع میں بھی واسا ایجنسیاں قائم کی جائیں گی۔
Read Next
2 دن ago
*پنجاب کے 20 اضلاع میں 6,500 ایکڑ گرین ایریاز کی بحالی و بہتری کا منصوبہ*
2 دن ago
*پنجاب بھر کے واسا ڈسپوزل اسٹیشنز کے عملے کے لیے فائر سیفٹی ٹریننگ لازمی قرار*
3 دن ago
ایم ڈی واسا غفران احمد کی قیادت میں واسا لاہور کو عالمی سطح پر بین الاقوامی تربیتی ادارے کا اعزاز حاصل
3 دن ago
RUDA Conducts Balloting for 20-Kanal Hospital Plot in Chaharbagh Phase-I
3 دن ago





